بین الاقوامی

یاد واشیم میں وزیر اعظم مودی کو اہلیہ کے رشتہ داروں کے نام دکھائے: نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس تصویر سے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جس میں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یاد واشیم میموریل میں کچھ دکھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی اور لوگ جاننا چاہتے تھے کہ دونوں لیڈر اس موقع پر کیا دیکھ رہے تھے۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وزیر اعظم مودی کو اپنی اہلیہ سارا نیتن یاہو کے ان رشتہ داروں کے نام دکھا رہے تھے جو ہولوکاسٹ کے دوران نازی حکومت کے ہاتھوں قتل کر دیے گئے تھے۔ انہوں نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ آج وہ اور وزیر اعظم مودی اسرائیل کے تاریخی ہولوکاسٹ میموریل یاد واشیم گئے، جہاں ’’ہال آف نیمز‘‘ میں متاثرین کے نام محفوظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ایک یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں وزیر اعظم مودی نے ہولوکاسٹ کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار پر پھول چڑھائے اور احترام کے طور پر ایک پتھر رکھا۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ لمحہ انتہائی جذباتی تھا اور دنیا اس سانحے کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

یاد واشیم میموریل نازی جرمنی کے تاناشاہ ایڈولف ہٹلر کے دور حکومت میں قتل کیے گئے تقریباً 60 لاکھ یہودیوں کی یاد میں قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورے کو انسانی ہمدردی اور تاریخی شعور کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اسرائیل کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی واضح طور پر نظر آئی۔ مختلف مواقع پر نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو عظیم لیڈر، قریبی دوست اور بھائی قرار دیا۔ دونوں لیڈران کے درمیان غیر رسمی گفتگو اور خوشگوار لمحات نے سفارتی تعلقات کو انسانی رشتوں کی نئی جہت دی۔

دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں بھی تاریخی خطاب کیا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنے دورے کے آخری دن انہوں نے اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ کے ساتھ ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت بلوط (Oak) کا پودا بھی لگایا، جسے ماحولیات اور خاندانی اقدار کے احترام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Joshimath Helicopter Crash: بدری ناتھ دھام سے واپسی پرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں…

10 minutes ago

Reliance Jio: موبائل بازار میں ریلائنس جیو کا غلبہ برقرار، ایئرٹیل سے 10 گنا زیادہ موبائل صارفین جوڑے

جیو نے 19 لاکھ  نئے  صارفین جوڑے ، ایئر  ٹیل کے کھاتے میں  صرف 2لاکھ۔ٹرائی…

24 minutes ago

Investigate Sourav Das’s Background: سورو داس کے پس منظر کی جانچ ہو، مدراس ہائی کورٹ میں درخواست پر سی جے پی رہنما کو نوٹس

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے…

38 minutes ago