بین الاقوامی

Houthi Missile Strike at Ben Gurion Airport: اسرائیلی ائیرپورٹ پر بڑا حملہ، میزائل شکن نظام ہوا  ناکارہ، یمن سے داغا گیا میزائل بن گوریون ائیر پورٹ پر آ گرا

تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون پر میزائل ایک میزائل حملے میں 8 اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ حملہ یمن سے حوثی باغیوں نے داغا جس کے نتیجے میں پروازوں کی آمدورفت میں خلل پیدا ہوا ہے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیل کے اندر کئی علاقوں میں فضائی حملے سے بچاو کی خاطر سائرن بج اٹھے اور میزائل کے بعض حصے قریبی علاقے میں گرنے کی بنا پر تل ابیب ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی

اتوار کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان میں فوج نے تصدیق کی کہ اس کے میزائل شکن دفاعی نظام کئی بار روکنے کی کوشش کے باوجود اس پروجیکٹائل کو مار گرانے میں ناکام رہا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ طبی عملے کے مطابق اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔  یمن کے حوثی باغیوں نے، جو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ اور ناکہ بندی کی مخالفت میں اسرائیل پر حملے کر رہے ہیں، اسرائیل کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر داغے گئے میزائل کی ذمہ داری قبول کی۔

بن گوریون ہوائی اڈہ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں

ایک ٹیلی ویژن بیان میں، حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایئر لائنز کو خبردار کیا کہ بن گوریون ہوائی اڈہ ’اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا’۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے، جس سے بہت سے لوگ پناہ گاہوں میں چلے گئے۔ آن لائن گردش کرنے والی جائے وقوعہ کی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ میزائل ہوائی اڈے کے اندر ایک سڑک پر گرا اور ملبہ قریب ہی بکھر گیا۔

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد حوثیوں نے کئی بار اسرائیل کی طرف راکٹ اور ڈرون داغنے کا اعلان کیا۔ البتہ غزہ میں جنگ بندی کے دوران انہوں نے حملے روک دیئے تھے مگر اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہو جانے کے بعد انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک غزہ پر بمباری جاری رہے گی، ان میں شدت آئے گی۔

“حملہ مظلوم فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت میں کیا گیا”

حوثی باغیوں نے اپنے بیان میں کہا، ”یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔‘‘ اس ایران نواز گروپ نے مزید کہا کہ ”میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا‘‘ اور یہ حملہ ”مظلوم فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت میں کیا گیا۔‘‘

اسرائیلی وزیر دفاع کا شدید ردعمل

ادھر اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن سے داغے گئے ایک اور میزائل کے بعد شدید ردعمل کی دھمکی دی ہے۔ کاٹز نے کہا، ”جو ہمیں نشانہ بنائے گا، ہم اسے سات گنا زیادہ جواب دیں گے۔‘‘ ان کا یہ بیان بظاہر ایک مذہبی حوالہ ہے، جو سخت سزا یا ”خدائی انصاف‘‘ سے متعلق ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

8 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

8 hours ago