بین الاقوامی

Houthi rebels hit a Greek ship: حوثی باغیوں نے یونانی جہاز کو بنایا نشانہ، امریکہ نے حوثیوں کے تین اینٹی شپ کروز میزائل لانچروں کو تباہ کرنے کا کیا دعویٰ

واشنگٹن: ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے بغیر پائلٹ کے جہاز نے یمن کے ساحل پر ایک یونانی بحری جہاز کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ حالانکہ، کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یہ اطلاع امریکن سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی فورسز نے یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں تین اینٹی شپ کروز میزائل لانچروں کو تباہ کر دیا۔

سینٹکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی استحکام اور بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں ملاحوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثی عسکریت پسندوں نے سویز نہر کے ذریعے بحیرہ روم سے جڑنے والے بحیرہ احمر کے جہاز رانی کی راہداری میں تجارتی بحری جہازوں پر بار بار فائرنگ کی ہے۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد مال بردار جہازوں کو اسرائیل پہنچنے سے روکنا اور فلسطینی ملی ٹینٹ گروپ حماس کی حمایت کرنا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔ یورپی یونین نے بھی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

6 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago