بھارت ایکسپریس–
لبنان کے دارالحکومت میں گزشتہ دو دنوں میں پیجر دھماکوں اور الیکٹرانک آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ بھی حرکت میں آئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جمعہ (20 ستمبر 2024) کو شمالی اسرائیل پر 140 راکٹ داغے۔ یہ حملہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے اسرائیل سے اس بمباری کا بدلہ لینے کے تعلق سے دیئے گئے بیان کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ جمعے کی سہ پہر تین بار راکٹ فائر کیے گئے، جنہیں لبنان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کئی فضائی دفاعی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے کہا کہ اس نے کاتیوشا راکٹوں سے سرحد کے ساتھ متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں کئی فضائی دفاعی اڈے اور اسرائیلی آرمرڈ بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے، جس پر اس نے پہلی بار حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کی جانب داغے گئے راکٹوں کی بیراج سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ڈی ایف نے کہا، “ملک کی امدادی خدمات شعبہ سے منسلک افراد ملبے میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ہماری فضائیہ نے کچھ راکٹ مار گرائے ہیں، جب کہ کچھ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔”
حزب اللہ نے کہا کہ راکٹ جنوبی لبنان میں دیہاتوں اور گھروں پر اسرائیلی حملوں کا جواب ہیں۔ حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ نے جمعرات (19 ستمبر) کو اسرائیل پر روزانہ حملے جاری رکھنے کا عزم کیا۔ تاہم حزب اللہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہوتی ہے تو وہ اسرائیل پر حملے بند کر دیں گے۔
حزب اللہ کے کئی مقا مات پر حملے کیے گئے۔
اس سے قبل بیروت میں پیجرز اور وائرلیس ڈیوائسز (واکی ٹاکیز) میں دھماکوں کی وجہ سے کئی افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد حزب اللہ کے سربراہ لبنان کے عوام سے خطاب کررہے تھے۔ حزب اللہ کے سربراہ کی تقریر ختم ہوتے ہی اسرائیل نے ایک بار پھر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے شروع کر دیے۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…