بین الاقوامی

Nature’s Fury in Pakistan: پاکستان میں قدرت کا قہر، 45 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

اسلام آباد: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، مارچ کے آخر سے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث 45 افراد جاں بحق جبکہ 105 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

متاثرین کی تفصیلات
پاکستان کے معروف میڈیا ادارے جیو نیوز کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 17 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 45 مرد، 16 خواتین اور 44 بچے شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 442 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 382 کو جزوی جبکہ 60 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

متاثرہ اضلاع کی فہرست
یہ واقعات صوبے کے متعدد علاقوں میں پیش آئے، جن میں کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، بنوں، ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان، ٹانک، لوئر کوہستان، مانسہرہ، تورغر، سوات، اپاری دیر، چارسدہ، بونیر اور ملاکند شامل ہیں۔

ریلیف آپریشن جاری
پی ڈی ایم اے کے مطابق، ادارہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امدادی کام تیز کیے جائیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔

مزید بارشوں کی پیشگوئی
جیو نیوز کے مطابق حکام نے 6 سے 9 اپریل کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ ادھر جمعہ کے روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہلکی سے شدید بارش ہوئی جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

طلبہ کو مشکلات کا سامنا
روزنامہ ڈان کے مطابق، بارش صبح سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہی، جس کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر وہ طلبہ جو میٹرک اور نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

متاثرہ شہری علاقے
سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں راشد منہاس روڈ، نوگازہ روڈ، ٹرانزٹ کیمپ روڈ، رٹہ امرال روڈ، جھنڈا چیچی روڈ، بسطہ خان روڈ، صدر، راجہ بازار، فاروقِ اعظم روڈ اور صادق آباد روڈ شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

11th Whiteswan Responsible Art Festival: 11واں وائٹ سوان آرٹ فیسٹیول: کتھک رقاصہ سنیہا مکھرجی نے مسحور کن پیشکش سے باندھا سماں

سنیہا مکھرجی نے کلیان ٹھات میں رام استوتی اور راگ کلاوتی میں ترانہ پیش کیا،…

41 minutes ago

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

16 hours ago