بین الاقوامی

Greece Helicopter Collision Athens Wildfire Crash: موت کا ہولناک منظر! آگ بجھانے کے دوران فضا میں آپس میں ٹکرا گئے دو ہیلی کاپٹر، ویڈیو دیکھ کر کھڑے ہو جائیں گے رونگٹے

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک نہایت افسوسناک اور ہولناک حادثہ پیش آیا، جہاں شہر کے مضافاتی پہاڑی علاقے میں لگی شدید جنگلاتی آگ بجھانے کے ریسکیو آپریشن کے دوران فضا میں پرواز کرنے والے دو ’بیل‘ (Bell) ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ شدید تصادم کے بعد ایک ہیلی کاپٹر آگ کے گولے میں تبدیل ہو کر زمین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پانی گراتے وقت پیش آیا حادثہ

فائر سروس حکام کے مطابق یہ حادثہ ایتھنز کے مغربی علاقے میں پیش آیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے پانی گرا رہا تھا، اسی دوران دوسرا ہیلی کاپٹر اچانک اس کے نچلے حصے سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے فوراً بعد ایک ہیلی کاپٹر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا اور زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے بعد دونوں ہیلی کاپٹروں کے عملے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

ایک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کر لی

اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا پائلٹ اور ایک یونانی عملے کا رکن شامل ہے۔ تاہم دوسرا ہیلی کاپٹر تصادم کے باوجود کسی طرح ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ اس میں سوار ایک برطانوی پائلٹ اور ایک یونانی عملے کے رکن کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن متاثر، پروازوں پر پابندی

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب سیکڑوں فائر فائٹرز ایتھنز کے قریب پہاڑی علاقوں میں پھیلنے والی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے دن رات مصروف ہیں۔ حادثے کے بعد یونان کے وزیر اعظم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے تک فائر ڈپارٹمنٹ نے متاثرہ علاقے میں تمام بیل ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Tamil Nadu CM Joseph Vijay: سولہ نومبر کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر سکتے ہیں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوزف وجے

میکے داتو ڈیم پروجیکٹ کو لے کر کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان تنازع شدت…

1 hour ago

US Tariff Advantage: امریکہ بھارت پر دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کم ٹیرف عائد کرے گا، اچانک کیوں نرم پڑا ٹرمپ انتظامیہ کا رویہ؟

مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت بھارت کو ٹیرف کے معاملے میں حریف ممالک کے…

2 hours ago