بین الاقوامی

Gaza Invasion Plan: حماس کا آخری قلعہ کتنا مضبوط؟ المواسی کے پیچھے کیوں پڑے ہیں بنجامن نیتن یاہو؟

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمامن نیتن یاہو نے حماس کے خاتمے کے لیے نیا منصوبہ پیش کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ وہ پورے غزہ پرقبضہ کر لیں گے۔ اس تجویزکواسرائیلی کابینہ نے بھی منظورکرلیا ہے، لیکن اسرائیل کے ارادوں کی دنیا بھرمیں مذمت کی جا رہی ہے اورکہا جا رہا ہے کہ نیتن یاہوکا منصوبہ غزہ میں انسانی بحران کو مزید گہرا کرسکتا ہے۔

غزہ کے 75 فیصد حصے پرپہلے ہی اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے۔ اب جوبچا ہے وہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں بے گھرفلسطینی رہ رہے ہیں اوراسرائیل کا خیال ہے کہ یہیں حماس کا آخری قلعہ المواسی واقع ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک فون کال میں نیتن یاہونے حماس کے اسی قلعے پرقبضہ کرنے کی بات کہی ہے۔

کیا ہے المواسی؟

المواسی 10 میل (16 کلومیٹر) ریتیلے کھیتوں کی لمبی پٹی ہے، جوبحیرہ روم کے ساحل کے ساتھ پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ رفح سے تھوڑا دورہے، یہاں ریت کے ٹیلے ہیں۔ اسرائیل کا ماننا ہے کہ حماس کے جنگجواس کے نیچے بنکروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ المواسی ایک گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں اسرائیل آسانی سے حملہ نہیں کرپا رہا تھا۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ حماس کے جنگجویہاں خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ تاہم اسرائیل یہاں بھی اپنے فضائی حملے کرتا رہا ہے۔ دیگرعلاقوں سے انخلاء کے احکامات کے درمیان فلسطینیوں کو متعدد بارالمواسی منتقل ہونے کے لیے کہا گیا ہے، جس کے نتیجے میں یہاں عارضی پناہ گاہوں کا ایک بڑا کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں بھی نیتن یاہو کے فیصلے کی ہو رہی ہے مخالفت؟

اسرائیل کے پورے غزہ پرقبضے کے منصوبے کی اسرائیل کے اندربھی مخالفت ہے۔ ہفتہ کے روزاسرائیل کے شہرتل ابیب میں تقریباً 10,000 افراد جمع ہوئے اوریرغمالیوں کی رہائی اورجنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس طرح کے منصوبے سے غزہ میں یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں اوراس میں کئی فوجی ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

51 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

1 hour ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago