بین الاقوامی

Ali Khamenei Funeral: عراق میں حضرت امام علی کے روضے پر پہنچا سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا جنازہ، نجف اور کربلا میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت، جمعرات کو مشہد میں ہوگی تدفین

نجف (عراق): ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس بدھ کے روز عراق کے شہر نجف میں حضرت امام علی کے روضے پرپہنچ گیا، جہاں چھ روزہ سرکاری سوگ کی تقریبات کے پانچویں روز ہزاروں سوگواروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق، سوگواروں نے آیت اللہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو حضرت امام علی کے روضے میں پہنچایا، جو شیعہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ جنازہ انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ جلوس نجف سے کربلا جائے گا، جہاں حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے روضوں پر حاضری کے بعد جسدِ خاکی ایران واپس لے جایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جمعرات کی صبح مشہد میں کی جائے گی۔

عراق میں عام تعطیل، ایران و عراق نے اظہارِ یکجہتی کیا

رپورٹ کے مطابق، منگل کی شب نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای کے بڑے صاحبزادے مصطفیٰ حسینی خامنہ ای نے جسدِ خاکی وصول کیا، جس کے بعد جنازے کا جلوس نجف میں داخل ہوا۔ عراقی حکومت نے ان جنازہ تقریبات کے موقع پر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔ ایرانی پرچم میں لپٹے تابوت کو نجف کی سڑکوں سے گزارا گیا، جہاں ہزاروں افراد جلوس میں شریک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق جلوس کے راستے میں عراقی اور ایرانی پرچموں کے ساتھ ایران نواز عراقی تنظیموں کے جھنڈے بھی دیکھے گئے۔ ایران کے پہلے نائب صدر رضا عارف نے عراق کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نجف اور کربلا میں جنازے کی تقریبات دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کی روشن علامت ہیں۔

علاقائی کشیدگی، ٹرمپ کا سخت بیان اور نئی قیادت

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای رواں سال 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) طے پائی تھی، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت مختلف امور پر 60 روزہ مذاکراتی عمل شروع کرنا تھا۔ تاہم، بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اور امن عمل ان کے نزدیک ختم ہو چکا ہے اور وہ تہران کے ساتھ مزید سفارتی معاملات نہیں کرنا چاہتے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای  اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خدشات کے باعث سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے والد کی چھ روزہ جنازہ تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sports News: فیصلہ کن ٹیسٹ سے پہلے میڈنسن اور ہارپر آسٹریلیائی ٹیم سے باہر، اسمتھ فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن مقابلے میں…

36 minutes ago

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

60 minutes ago