بین الاقوامی

Hasina responds to court sentence: ’’میرے خلاف فیصلہ جانبدارانہ اور سیاسی انتقام کا نتیجہ‘‘—سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا عدالت کے فیصلے پر ردعمل

ڈھاکہ: سابق وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو ’’جعلی ٹریبونل‘‘ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایک غیر منتخب اور غیر جمہوری حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کے طور پر سنایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش عوامی لیگ کی جانب سے جاری بیان میں حسینہ نے کہا: ’’میرے خلاف تمام فیصلے ایک ایسے ٹریبونل نے سنائے ہیں جو جعلی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے جانبدارانہ، سیاسی طور پر محرک اور انتہائی بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سزائے موت کا مطالبہ اُن انتہا پسند عناصر کی سوچ کو ظاہر کرتا ہے جو ملک کی آخری منتخب وزیراعظم کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔‘‘

ڈاکٹر یونس کی انتظامیہ پر تنقید

حسینہ نے مزید کہا: ’’ڈاکٹر محمد یونس کی افراتفری اور رجعت پسند حکومت کے تحت رہنے والے کروڑوں عوام خوب جانتے ہیں کہ یہ فیصلہ اُن کے جمہوری حقوق چھیننے کی کوشش ہے۔ آئی سی ٹی کے نام نہاد ٹرائل کبھی انصاف کے لیے نہیں تھے بلکہ عوامی لیگ کو نشانہ بنانے اور حکومت کی ناکامیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کا طریقہ تھے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات تباہ ہو چکی ہیں، پولیس جرائم کے بڑھتے ہوئے ماحول میں پیچھے ہٹ چکی ہے اور عوامی لیگ کارکنوں پر حملے بے روک ٹوک جاری ہیں۔ انہوں نے مذہبی اقلیتوں، ہندو برادری، صحافیوں اور خواتین کے خلاف حملوں کا بھی ذکر کیا۔

’’اسلامی انتہا پسند حکومت میں گھسے ہوئے ہیں‘‘

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں حزب التحریر جیسے گروہوں کے انتہا پسند عناصر سیکولر روایات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ صحافیوں کو قید و ہراسانی کا سامنا ہے، معاشی ترقی رک چکی ہے اور انتخابات میں تاخیر کے بعد عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

عدالتی عمل پر اعتراض: ’’مجھے دفاع کا حق نہیں دیا گیا‘‘

شیخ حسینہ واجد نے کہا ’’میں آئی سی ٹی میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔ مجھے نہ منصفانہ سماعت ملی اور نہ اپنے وکیل منتخب کرنے کی اجازت۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کا نام ’’بین الاقوامی‘‘ ضرور ہے، مگر اس کا عمل مکمل طور پر جانبدار ہے، جہاں عوامی لیگ کے علاوہ کسی دوسرے گروہ کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہی عدالت 1971 کی جنگ آزادی میں مبینہ جنگی مجرموں کے خلاف بھی استعمال ہوئی تھی اور آج اس کا مقصد ’’ایک منتخب حکومت کے خلاف انتقام لینا‘‘ ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمے کا چیلنج

شیخ حسینہ نے کہا کہ انہوں نے بارہا عبوری حکومت کو آئی سی سی (ہیگ) میں مقدمہ لے جانے کا چیلنج دیا، مگر حکومت جانتی ہے کہ وہاں ان کے خلاف کیس نہیں ٹکے گا، بلکہ اس کے اپنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’’ہماری حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی تھی، جبکہ ڈاکٹر یونس غیر آئینی طریقے سے اور انتہا پسند عناصر کی مدد سے اقتدار میں آئے۔ اُن کے دور میں ہر طرح کے احتجاج کو سختی سے کچلا گیا، صحافیوں کو اذیت دی گئی، گاپل گنج میں سرکاری حملے ہوئے اور زخمیوں پر ہی مقدمے بنائے گئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ لاکھوں عوامی لیگ کارکنوں کے گھروں، املاک اور کاروبار کو آگ لگا دی گئی اور تباہ کر دیا گیا۔

15 جولائی 2024 سے مجرموں کو تحفظ

ان کے مطابق یونس کے حکم پر کیے گئے قتل، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد میں ملوث افراد کو مکمل تحفظ دیا گیا، جبکہ عوامی لیگ کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور دہشت گردوں و قاتلوں کو رہا کر دیا گیا۔

’’میری حکومت نے انسانی حقوق کی مثال قائم کی‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور ترقی کے حوالے سے اپنی حکومت کے ریکارڈ پر فخر کرتی ہیں۔ بنگلہ دیش کو آئی سی سی میں شامل کرنا (2010)، روہنگیا مہاجرین کو پناہ دینا، بجلی اور تعلیم کی فراہمی میں توسیع، اور 15 سال میں 450 فیصد جی ڈی پی کی ترقی اُن کی حکومت کی تاریخی کامیابیاں ہیں۔

عدالتی فیصلہ: شیخ حسینہ کو سزائے موت

مقامی میڈیا کے مطابق، پیر کو ڈھاکہ کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 2024 کے جولائی-اگست تحریک کے دوران ’’انسانیت کے خلاف جرائم‘‘ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی۔ آئی سی ٹی-1 کے مطابق، حسینہ اور دو دیگر ملزمان سابق پولیس چیف چودھری عبداللہ المامون اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کو پانچوں الزامات میں قصوروار پایا گیا۔ عوامی لیگ کی رہنما اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں اور نئی دہلی میں مقیم ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

17 minutes ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

30 minutes ago

PM Modi’s 76th Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر 1.25 لاکھ دیوں سے جگمگایا کانکریا لیک فرنٹ، امت شاہ نے جلایا ’آشیرواد کا دیا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…

34 minutes ago

Mamata Banerjee: انتخابی نشان چھننے کے بعد ممتا بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…

48 minutes ago

Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…

2 hours ago

DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

2 hours ago