بین الاقوامی

Spain Airdrops 12 Tons of Aid in Gaza: غزہ پر ہو رہی ہے کھانوں کی بارش، فرانس کے بعد اسپین نے بھی غزہ میں جہاز سے گرائے 12 ٹن کھانے کے سامان

اسرائیلی ناکہ بندی کے سبب بھک مری کی حد تک پہنچ چکے غزہ کی مدد کے لیے عالمی ممالک نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اسپین نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس نے غزہ میں 12 ٹن خوراک ہوائی جہاز سے گرائی ہے۔ اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا کہ اس مشن میں 24 پیراشوٹ استعمال کیے گئے، جن میں سے ہر ایک 500 کلو (1,100 پاؤنڈ) خوراک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی مجموعی طور پر 12 ٹن خوراک، جو کہ 11,000 افراد کے لیے کافی ہے۔

واضح رہے کہ مصر سے سڑک کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے کے انتظار میں بھی اسپین کے امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں۔ الباریس نے کہا کہ غزہ کے لوگ جس قحط سے دوچار ہیں وہ پوری انسانیت کی توہین ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ’’اسرائیل کو تمام زمینی گزرگاہوں کو مستقل طور پر کھولنا چاہیے تاکہ انسانی امداد بڑے پیمانے پر غزہ پہنچ سکے۔‘‘

اس سے قبل برطانیہ اور فرانس سمیت کئی دیگر مغربی ممالک نے حال ہی میں فلسطینیوں کو فضائی راستے سے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ لیکن فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی نے خبردار کیا کہ یہ ایئرڈروپس کافی نہیں ہوں گے، کیوں کہ غزہ میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایئر ڈراپس ٹرکوں سے کم از کم 100 گنا زیادہ مہنگے ہیں۔ اس کے عالوہ ٹرک طیاروں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ امداد لے جاتے ہیں۔‘‘

اگرچہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں مزید امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی ہے، لیکن قوام متحدہ کے حمایت یافتہ ماہرین نے منگل کو متنبہ کیا کہ غزہ میں بھک مری ایسی ’’بدترین صورت حال‘‘ تک پہنچ چکی ہے، جسے اس وقت تک روکا نہیں جا سکتا جب تک کہ انسانی ہمدردی کے گروپوں کو غزہ تک فوری اور بلا روک ٹوک رسائی نہ مل جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

2 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

3 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

3 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

3 hours ago