بین الاقوامی

El Mencho’ killed: میکسیکو کا خطرناک 15 ملین ڈالر کا ڈرگ لارڈ ایل مینچو ہلاک، ہلاکت کے بعد تشدد، سڑکوں پر خوف و ہراس

نئی دہلی :میکسیکو سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ ملک کے سب سے خطرناک اور طاقتور ڈرگ مافیا کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ برسوں سے مفرور بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ ’ایل مینچو‘ اب زندہ نہیں رہا۔ اس کی ہلاکت کے ساتھ ہی میکسیکو کی جرائم کی دنیا کا ایک بڑا باب بند ہو گیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے بعد سڑکوں پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال نے نئی تشویش کو جنم دے دیا ہے۔

ایل مانچو کون تھا اور کیسے مارا گیا؟

میکسیکن فوج نے اتوار کے روز ایک بڑے آپریشن کے دوران نیمیسيو اوسگیرا سروینتیس المعروف ’ایل مینچو‘ کو ہلاک کر دیا۔ وہ جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل (سی جے این جی) کا سربراہ تھا، جو سن 2009 میں قائم ہوا اور چند ہی برسوں میں میکسیکو کا سب سے طاقتور مجرمانہ گروہ بن گیا۔ ریاست جالیسکو اس کارٹیل کا مضبوط گڑھ سمجھی جاتی تھی اور یہ تنظیم امریکہ تک فینٹانِل سمیت خطرناک منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بدنام تھی۔میکسیکو کے محکمہ دفاع کے مطابق جالیسکو کے تپالپا علاقے میں اسے گرفتار کرنے کے لیے خصوصی کارروائی کی گئی، جس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایل مینچو شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر میکسیکو سٹی منتقل کیا جا رہا تھا، مگر راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ فوج نے بکتر بند گاڑیاں، راکٹ لانچر اور بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کر لیا۔

ہلاکت کے بعد تشدد، سڑکوں پر خوف و ہراس

ایل مینچو کی موت کی خبر پھیلتے ہی جالیسکو اور قریبی علاقوں میں تشدد بھڑک اٹھا۔ اس کے حامیوں نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ سیاحتی شہر پیورٹو ویارتا کے آسمان پر دھوئیں کے بادل دیکھے گئے جبکہ ایئرپورٹ پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ خوف کے باعث محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے نظر آئے۔

امریکہ کا تعاون اور سیاسی اثرات

امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ آپریشن میکسیکو اور امریکہ کے باہمی تعاون سے انجام دیا گیا، جس میں امریکہ نے خفیہ معلومات فراہم کیں۔ ایل مانچو پر 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر تھا۔ اس کارروائی کو میکسیکو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  بعض حلقے اسے امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago