بین الاقوامی

F-35B Fighter Jet Crashes in California:کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، بحریہ نے تصدیق کر دی

امریکی بحریہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار (MCAS Miramar) کے قریب ایک ایف-35 بی (F-35B) لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر لیا، جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ بعد ازاں اسے بحفاظت ریسکیو کر کے طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، “ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایم سی اے ایس میرامار کے قریب میرین کور کا ایک ایف-35 بی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔ پائلٹ نے ایجیکٹ کیا، اسے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور طبی سہولت کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔”میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جدید لڑاکا طیارہ تھرڈ میرین ایئر ونگ کے تحت میرین ایئر گروپ 11 کے حوالے تھا۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف-35 بی امریکی میرین کور کا جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ ہے، جو شارٹ ٹیک آف اینڈ ورٹیکل لینڈنگ (STOVL) صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ محدود رن وے یا مخصوص مقامات سے بھی پرواز بھرنے اور عمودی انداز میں لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اسے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایم سی اے ایس میرامار امریکہ کے اہم ترین فوجی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، جہاں امریکی مسلح افواج کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 15 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

یہ حالیہ مہینوں میں امریکی فوجی طیاروں کا پہلا حادثہ نہیں ہے۔ جون کے اوائل میں ریاست واشنگٹن میں بھی ایک امریکی فوجی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ تاہم اس حادثے میں بھی پائلٹ بروقت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔اسی طرح مئی میں امریکی فضائیہ کا ایک ٹی-38 ٹیلون II تربیتی طیارہ مغربی الاباما کے فایٹ کاؤنٹی میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ کولمبس ایئر فورس بیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں پائلٹ محفوظ طریقے سے طیارے سے باہر نکل آئے تھے۔

فایٹ کاؤنٹی شیرف آفس اور لامر کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔ امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ ان تمام حالیہ فضائی حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ایئر فورس سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ بھی ان معاملات کی تفصیلی جانچ کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago