ایران کے جنوبی بندرگاہ شہربندرعباس میں ہفتہ کے روزایک زبردست دھماکہ سے ہنگامہ مچ گیا۔ ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق، یہ دھماکہ ایک کثیرمنزلہ عمارت میں ہوا، لیکن دھماکہ کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہوپائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد کی موت ہوگئی ہے۔ خلیجی علاقے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے درمیان پیش آنے والے اس واقعہ نے دھماکہ کے بارے میں قیاس آرائیوں اورتشویش کوہوا دی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق، دھماکہ بندرعباس شہرکے معلم بلیوارڈ پرواقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردارتھا کہ عمارت کی دومنزلیں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔ آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا اورآس پاس کی دکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں کے مطابق، دھماکے کی آوازدوردورتک سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
راحت اور بچاؤ کا کام جاری
واقعہ کے فوری بعد امدادی اورریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔ فائرفائٹرزاورایمرجنسی سروسزنے ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش شروع کردی اورآگ پرقابوپانے کی کوشش کی۔ سرکاری طورپرکسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم زخمیوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔ دھماکہ کے بعد سوشل میڈیا پرافواہیں پھیل گئیں کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈرکو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم نے ان دعوؤں کویکسرمسترد کردیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق، یہ رپورٹس بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں اورکسی فوجی کمانڈرکو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
حکومت اورفوج کی سخت وارننگ
دوسری جانب، ایرانی آرمی چیف امیرحاتمی نے ملکی سلامتی کے حوالے سے سخت بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیاراورمستعد ہیں۔ امیرحاتمی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکہ نے خلیجی خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کردیا ہے۔ بندرعباس ایران کا ایک اہم بندرگاہی شہرہے اوراسے تزویراتی لحاظ سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ دھماکے سے نہ صرف مقامی انتظامیہ بلکہ پورے علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ صورتحال فی الحال قابومیں ہے۔ تاہم دھماکے کی اصل وجہ سامنے آنے تک تعطل برقرارہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…