بین الاقوامی

Chile Wildfires: چلی میں ہر سال آگ کی آفت، ایک بار پھر قدرت کے قہر سے ہزاروں افراد متاثر

جنوبی امریکی ملک چِلی میں ہر سال لگنے والی جنگلاتی آگ ایک مستقل آفت کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے یہ آگ نہ صرف قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ انسانی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئی ہے۔ ایک بار پھر وسطی چِلی کے ساحلی علاقے پینکو میں بھڑکنے والی شدید جنگلاتی آگ نے ہزاروں لوگوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پینکو میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 23 کلومیٹر سے زائد رقبہ اس کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر آگ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو تقریباً تین ہزار گھروں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ آگ کے پھیلاؤ نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، جبکہ لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔

چِلی میں جنگلاتی آگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2023 میں بھی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جبکہ 2024 اور 2025 میں بھی مختلف علاقوں میں آگ کے واقعات سامنے آئے تھے۔ اس بار بھی آگ کی شدت نے حکام اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ پینکو میں لگی اس آگ کو ”ٹرینی ٹیریاس“کے نام سے جانا جاتا ہے، جو شدید گرمی اور غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث بار بار بھڑک اٹھتی ہے۔

آگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پینکو-لرکین اسپتال کو خالی کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو ایئر لفٹ کرنے کے انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں اور تمام طبی عملہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آگ کا خوفناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں رہائشی علاقوں اور ایک صنعتی گیس پلانٹ کے قریب پہاڑیوں پر آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ شعلے مزید بلند ہو جاتے تو بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ تھا۔

گزشتہ 10 برسوں سے جاری خشک سالی کے باعث بایوبیو علاقے میں موجود پائروفائٹک پائن اور یوکلپٹس کے باغات نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید تیز کر دیا ہے۔ نیشنل فاریسٹری کارپوریشن نے پینکو کو سب سے زیادہ خطرے والا علاقہ قرار دیا ہے، کیونکہ یہاں شہری آبادیاں براہ راست جنگلات سے متصل ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور احتیاطی اقدامات مسلسل جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

13 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

14 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

15 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

16 hours ago