سعودی عرب سمیت مشرق وسطی اور چند یورپی ممالک میں آج (جمعہ) کو عیدالفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ الجيريا، آذربائیجان، بحرین، ڈنمارک، فِن لينڈ، سوڈان، شام، ترکمانستان، کويت اورازبکستان بھی ان ممالک میں شامل ہیں جو جہاں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے مملک مصر، فلسطین، یمن، ترکی اور افغانستان میں بھی آج جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔ دنیا کے کچھ ممالک ترکی کے ساتھ عید مناتے ہیں جن میں انگولا، کروشیا، فرانس، جرمنی، آئرلينڈ، تیونس اور برطانیہ شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نماز ادا کرنے کے لیے مساجد اور کھلے میدانوں میں جمع ہو ئے۔ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ سعودی عرب اور دیگر کئی مسلم ممالک میں رمضان المبارک کے اختتام پر آج یکم شوال بروز جمعہ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ کچھ مسلم ممالک میں کل بروز ہفتے کو نمازعید ادا کی جائے گی۔ سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہی عدالت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا لکھا، ’اس سال جمعہ کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔‘
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا: میرے بیٹو اور بیٹیوں، میرے بھائیوں اور بہنوں، شہریوں اور یہاں بسنے والوں ہمارے پیارے وطن مملکت سعودی عرب میں کسی بھی جگہ بسنے والے مسلمان مرد و خواتین آپ سب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ’ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔‘
’ہم اللہ سے امید کرتے ہیں کہ عید آئے اور اس کے ساتھ ہمارے خطے اور پوری دنیا کے لیے استحکام، سلامتی اور یقین دہانی کی خبر ہو۔ اللہ ہماری عید کو خوشیوں والا رکھے۔ ہمیں صحت اور خوشیوں سے نوازے اور ہمارے وطن اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔‘
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…