Israel Hamas War: مصر واحد عرب ریاست ہے جس کی سرحد غزہ سے ملتی ہے۔ جب کہ اردن اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے بغل میں ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل کو ان کی سرزمین سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعرات کو کہا کہ یہ معاملہ عرب ممالک سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ فلسطینی عوام ثابت قدم رہیں اور اپنی سرزمین پر موجود رہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیل کو تمام فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا۔
فلسطینیوں کی لاشیں آئس کریم فریج میں رکھی جا رہی ہیں
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے غزہ کے لوگوں کو اسپتال کے فریزرکے بجائے آئس کریم فریج میں رکھا جا رہا ہے۔ اس پر غزہ کے اسپتال کے عملے نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی لاشیں نہیں رکھ سکتے۔
غزہ کی پٹی میں 1300 سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 1300 سے زائد عمارتیں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکی ہیں۔ عالمی ادارہ برائے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں میں موجود 5,540 مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور 3,750 سے زیادہ مکانات اس قدر بری طرح تباہ ہوئے ہیں کہ وہ رہنے کے قابل نہیں ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دیا ایک بیان
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اسرائیل حماس حملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایک ایسے حملے کا سامنا کررہاہے۔جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ملک اس حملے کا بڑے پیمانے پر انتہائی سفاکانہ طریقے سے جواب دے رہا ہے۔
اسرائیلی فوج طبی کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے!
فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فورسز پر طبی کارکنوں اورایمبولینس کو نشانہ بنانے اور انہیں قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ فلسطینی وزارت کے مطابق جمعہ کوکئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 15 طبی مراکز کو نقصان پہنچا اور اس کے علاوہ 23 ایمبولینسیں تباہ برباد ہو گئیں ہیں ۔
زخمی مریضوں کو نکالنا خطرے سے خالی نہیں – فلسطین
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے اسپتالوں سے سینکڑوں شدید زخمی مریضوں کا انخلا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس میں ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے ڈبلیو ایچ او کو بتایا کہ اگر اسرائیلی حکم پر فلسطینی وزارت کے تحت چلنے والے دو اسپتالوں سے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو مریض ہلاک ہو سکتے ہیں۔
بھارت کسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…