مہاراشٹر کے ناگپور میں سن 1985 میں پیدا ہونے والا ایک نومولود، جسے صرف پیدائش کےتین دن کے بعد اس کی غیر شادی شدہ ماں نے ایک شیلٹر ہوم میں چھوڑ دیا تھا، آج نیدرلینڈ کے ایک شہر کا میئر ہے۔ 41 سال بعد وہی بچہ، فالگن بنّن ڈیزک، اپنی ماں کی تلاش میں بھارت آئے ہیں ۔ فالگن اس وقت نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم کے قریب واقع شہر ہیم اسٹیڈ کے میئر ہیں۔فالگن کی پیدائش 10 فروری 1985 کو ناگپور میں ہوئی تھی۔ ان کی ماں نے انہیں ’’ماتری سیوا سنگھ‘‘ نامی شیلٹر ہوم میں چھوڑ دیا تھا، جہاں وہ تقریباً ایک ماہ تک رہے۔ بعد ازاں نیدرلینڈ سے
بھارت گھومنے آئے ایک ڈچ جوڑے نے انہیں گود لے لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ شیلٹر ہوم کی ایک نرس نے ان کا نام ’’فالگن‘‘ رکھا، کیونکہ ہندو کیلنڈر کے مطابق اسی مہینے میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔
فالگن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہابھارت پڑھی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ جس طرح کرن کو کنّتی سے ملنے کا حق تھا، اسی طرح انہیں بھی اپنی ماں سے ایک بار ملنے کا حق ہے۔ وہ صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں گود لینے والے والدین نے بے حد محبت سےان کی پرورش کی ہے۔سال 2025 میں فالگن تین بار بھارت آئے۔ اگست 2025 میں وہ ناگپور پہنچے، جہاں ضلع کلکٹر وپن اٹانکر کی مدد سے اس نرس سے ملاقات کی جس نے ان کا نام رکھا تھا۔ نرس اب ریٹائر ہو چکی ہیں۔ فالگن نے اس ملاقات کو اپنی زندگی کا ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دیا اور کہا کہ جس خاتون
نے انہیں شناخت دی، ان سے ملنا ان کے لیے جذباتی تجربہ تھا۔
دستاویزات کی تلاش میں ناگپور میونسپل کمشنر ابھیجیت چودھری نے ان کی مدد کی، جن سے معلوم ہوا کہ فالگن کی ماں اس وقت صرف 21 سال کی تھیں اور سماجی دباؤ کے خوف سے بچے کی پرورش نہیں کر سکتی تھیں۔ انہی حالات کے باعث انہوں نے فالگن کو شیلٹر ہوم میں چھوڑ دیا تھا۔ اگرچہ ماں کا نام دستاویزات میں درج ہے، لیکن فالگن نے اسے عوامی نہیں کیا۔ فالگن 2006 میں پہلی بار بھارت آئے تھے۔ جیسے جیسے وہ بڑے ہوئے، اپنی جڑوں کو جاننے کی خواہش بڑھتی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی ماں بھی ان سے ملنا چاہتی ہوں گی۔ فالگن کی شادی ڈچ خاتون سے ہوئی ہے اور چار بچےہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ نے ہمیشہ انہیں اپنی اصل پہچان تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کی، یہاں تک کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی اپنی ماں کے نام پر رکھا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…
چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…
وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…
ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…
نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…
عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…