بین الاقوامی

Donald Trump India Warning: وینزویلا کے بعد ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی، تعاون نہ ملا تو ٹیرف مزید بڑھانے کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف سخت اقدامات کے بعد اب بھارت کو بھی براہِ راست انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی روسی تیل کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتا تو بھارتی درآمدات پر عائد موجودہ ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بیان پیر کے روز ایک عوامی خطاب کے دوران دیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سیاسی اور معاشی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ امریکی صدر کے مطابق بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری واشنگٹن کے مفادات کے خلاف ہے۔ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اس معاملے پر بھارت اس کی پالیسیوں کا ساتھ دے، بصورت دیگر تجارتی محاذ پر سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ٹیرف میں اضافہ فوری طور پر بھی کیا جا سکتا ہے، جس سے بھارتی برآمدات کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

وزیر اعظم مودی پر تبصرہ
ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور انہیں معلوم تھا کہ روسی تیل کے معاملے پر امریکی قیادت ناخوش ہے۔ صدر کے مطابق بھارت نے ماضی میں بھی امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کی، مگر اب واشنگٹن ٹھوس اقدامات چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2025 میں بھی روس سے تیل کی خریداری کے باعث امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کر دیا تھا۔

ٹرمپ کا چند روز قبل کا بیان
ان تازہ بیانات سے بھارت اور روس کے توانائی تعلقات پر ایک بار پھر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ چند ماہ قبل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روس سے تیل کی خرید بند کر دے گا، تاہم نئی دہلی نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

روس سب سے بڑا سپلائر
روس اس وقت بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ روس اس تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو یوکرین جنگ میں استعمال کر رہا ہے، جبکہ بھارت پر یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ وہ اس تیل کو دوبارہ فروخت کر کے بھاری منافع کما رہا ہے۔

پوتن پر دباؤ ڈالنے کی امریکی حکمتِ عملی
ماہرین کے مطابق بھارت پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دراصل روسی صدر ولادیمیر پوتن پر دباؤ ڈالنے کی امریکی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد معاشی دباؤ کے ذریعے ماسکو کو کمزور کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago