ایران جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ میں چین کے صدرشی جنپنگ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ چین کی مقامی میڈیا کے مطابق، دونوں لیڈران کے درمیان یوکرین اورروس جنگ سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔ یہ ٹرمپ کے اس دعوے کے ٹھیک الٹ ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ایران جنگ روکنے کے لئے چین کی ضرورت نہیں ہے۔ سی این این نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ صدرشی جنپنگ سے ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امن لانے سے متعلق بات کی۔ حالانکہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے، اس کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
چین کو ایران کا قریبی ملک مانا جاتا ہے اورامریکہ اس کے ساتھ تقریباً تین ماہ سے جنگ میں پھنسا ہوا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ جنگ سے باہرنکلنے کے لئے ہردن نیا پلان تیار کررہا ہے، لیکن اسے اب تک کامیابی نہیں ملی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جب بیجنگ دورے کے لئے امریکہ سے نکل رہے تھے تب صحافیوں نے ان سے چین سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں معاہدے کے لئے چین کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ نے بیک ڈورسے ضرورچین سے رابطہ کیا۔
چین سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کیا کہا؟
امریکہ کے وزیرخارجہ نے بیجنگ پہنچنے سے پہلے صحافیوں سے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ چین، ایران پردباو ڈالے۔ تاکہ خلیج میں ایران کا رخ بدل سکے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چین اگرایران پردباو ڈالے گا، تو بات بن سکتی ہے۔ دوسری طرف چین بھی ثالثی کے عمل میں اپنے رول کو بڑا دیا ہے۔ بدھ کے روزچین کے وزیرخارجہ نے پاکستان سے اس سے متعلق بات چیت کی۔ چین نے کہا کہ اس کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
جنگ ختم کرنے کے لئے چین کی ضرورت کیوں؟
ایران کو چین کا قریبی ملک مانا جاتا ہے۔ چین اس سے سب سے زیادہ تیل خریدتا ہے۔ بدلے میں ہتھیاراسے دیتا ہے۔ ایران چین کی بات کو ازسرنوخارج نہیں کرسکتا ہے۔ بیجنگ میں ایران کے سفیرنے دو دن پہلے ایک بیان دیا تھا۔ سفیرکے مطابق، اگرچین جنگ کا گارنٹربنتا ہے تویہ جلد ہی ختم ہوسکتا ہے۔ چین کے کہنے پرہی جنگ بندی کا اعلان بھی ہوا تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ بھروسے مند نہیں ہے۔ پھرسے حملہ کرسکتا ہے۔ اس کے لئے گارنٹرکی ضرورت ہے۔ ثالثی کے عمل میں ابھی جو ملک لگے ہیں، ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ امریکہ پردباو بنا سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…
ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…
بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…
بدھ کے روز ہی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ…
بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش…