بین الاقوامی

Trump refuses to appoint Isaacman as NASA chief: ڈونالڈ ٹرمپ نے ایلون مسک  کو دیا شدید دھچکا، مسک کے قریبی کو ناسا کا سربراہ بنانے سے صاف انکار

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ایک اور شدید جھٹکا دیا ہے۔ انہوں نے مسک کے قریبی کو ناسا (نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن) کا سربراہ بنانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کی دیر رات اعلان کیا کہ وہ ناسا کی قیادت کرنے کے لیے ایلون مسک کے معاون جیریڈ اِساق مَین کا نام واپس لے رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اس فیصلے پر مسک نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اساق مین کے سابقہ تعلقات کے گہرے جائزہ کے بعد اس فیصلہ پر پہنچے ہیں۔ حالانکہ ٹرمپ نے اپنی بات تفصیل سے نہیں سمجھائی۔ امریکی صدر کی سرکاری رہائش اور دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ نے بھی اس سلسلے میں بھیجے گئے ای میل کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’سابقہ تعلقات کی گہرائی سے جائزہ کے بعد میں ’ناسا‘ کے سربراہ کے لیے جیریڈ اساق مَین کا نام واپس لے رہا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی ایک نئے امیدوار کا اعلان کروں گا جو مشن سے جڑا ہوگا اور خلا میں امریکہ کو آگے رکھے گا۔ ٹرمپ نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اساک مَین کو خلائی ایجنسی کا اگلا انتظام کار منتخب کیا ہے۔ اساک مین (42) مسک کے قریبی معاون رہے ہیں۔

سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹ کمیٹی نے اپریل کے آخر میں اساق مَین کی نامزدگی کو منظوری دے دی تھی اور ان کے نام کی تصدیق کے لیے سینیٹ میں جلدی ووٹنگ ہونے کی امید تھی۔ مسک نے ہفتہ کو یہ خبر آنے کے بعد ٹرمپ کے فیصلہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ اتنا اہل اور نیک دل انسان ملنا بہت مشکل ہے۔

خبروں کے مطابق اس وقت ڈونالڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی مسک نے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی سی اینسی کی بھی ذمہ داری چھوڑ دی تھی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے امریکی انتخابات کے دوران کھل کر ڈونالڈ ٹرمپ کا ساتھ دیا تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے انہیں اپنی حکومت میں شامل کرکے اہم ذمہ داری بھی سونپی تھی۔ حالانکہ کچھ ہی وقت میں حکومت کے اندر ہی ایلون مسک  کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ وہیں مسک نے بھی ٹرمپ کے ذریعہ ٹیرف بڑھانے کے فیصلے پر عدم اطمینان ظاہر کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

No defeat is taken lightly: ہم کسی بھی شکست کو ہلکے میں نہیں لیتے، گیند اور بلے کے درمیان برابری کا مقابلہ ضروری- گوتم گمبھیر

گوتم گمبھیر نے نوجوان تیز گیند باز مایانک یادو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا…

3 hours ago

World Mental Health Day: عالمی یومِ ذہنی صحت، دنیا میں ہر 7 میں سے 1 شخص ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کئی ممالک کمیونٹی کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات…

4 hours ago