بین الاقوامی

Cyclone “Daniel” wreaks havoc in eastern Libya: مشرقی لیبیا میں طوفان ’ڈینیل‘ نے مچائی تباہی، درنہ شہر میں 700 سے زیادہ افراد کی ہلاکت، ہزاروں لوگ لاپتہ

قاہرہ: مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ درنہ شہر میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونے والے 700 افراد اب تک دفن ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ منگل کے روز درنہ شہر میں جائے وقوعہ پر پہنچے عثمان عبدالجلیل نے ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف اسپتال لاشوں سے بھرے پڑے ہیں۔ بحر روم سے اٹھنے والے طوفان ’ڈینیل‘ نے اتوار کی رات مشرقی لیبیا کے کئی شہروں میں تباہی مچادی، لیکن سب سے زیادہ تباہی درنہ میں ہوئی جہاں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث باندھ ٹوٹ گئے اور تیز کرنٹ لوگوں کو بہا کر لے گیا۔ لیبیا میں سیلاب سے تباہ ہونے والے ساحلی شہر میں امدادی ٹیمیں ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ انسانی حقوق کی ایجنسی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

درنہ شہر میں 2000 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ صرف درنہ شہر میں 2000 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بحر روم سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’ڈینیل‘ نے مشرقی لیبیا کے کئی شہروں میں تباہی مچائی اور اچانک سیلاب آ گیا، لیکن سب سے زیادہ تباہی درنہ میں ہوئی جہاں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیم ٹوٹ گئے اور ان کا پانی ہر طرف پھیل گیا اور لوگ سیلاب کی زد میں آگئے۔

سیلاب کے بعد 10,000 افراد لاپتہ: ایلچی

دوسری جانب بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز میں لیبیا کے ایلچی تعمیر رمضان نے کہا کہ غیر معمولی سیلاب کے بعد 10,000 افراد لاپتہ ہیں۔ تیونس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جنیوا میں اقوام متحدہ کی بریفنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد ’بہت زیادہ‘ ہے اور آنے والے دنوں میں ہزاروں تک پہنچنے کا امکان ہے۔

درنہ میں 300 سے زائد لاشیں برآمد

وہیں لیبیا کی ہلال احمر نے منگل کی صبح کہا کہ اس کی فورسز نے درنہ میں 300 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ حکام نے درنہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔ مشرقی لیبیا کے وزیر صحت عثمان عبدالجلیل کے مطابق، مزید لاشیں شہر کے آس پاس کے علاقوں میں اب بھی ملبے کے نیچے پڑی ہیں، یا سمندر میں بہہ گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rahul Gandhi Attacks on Gyanesh Kumar: ’گیانیش کمار رات کو سو نہیں پا رہے ہوں گے‘، مہاریلی میں راہل گاندھی کا چیف الیکشن کمشنر پر حملہ

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…

1 hour ago

Amit Shah slams Congress: سکھ مخالف فسادات کی برسی پر ریلی نکالنا متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…

2 hours ago

INDIA Bloc Rally:  ‘‘جو کافر ہیں، وہ ہر روز ڈرتے ہیں…‘‘، رام لیلا میدان سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…

2 hours ago