بین الاقوامی

Big blow to Pakistan: پاکستان کو صرف 2 مہینے میں ہوا 127کروڑ روپئے کا نقصان،ہندوستان کیلئے فضائی حدود بند کرنا پڑ رہا ہے مہنگا

بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے اسے بھاری نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے اسے دو ماہ میں تقریباً 127 کروڑ بھارتی روپے (4.10 ارب پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا ہے۔یہ معلومات  پاکستان کی قومی اسمبلی میں شیئر کی گئیں۔ 23 اپریل کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں۔

24 اپریل سے 30 جون 2025 تک اس اقدام سے پاکستان کو بھاری مالی نقصان ہواہے۔ اس دوران تقریباً 100-150 ہندوستانی طیارے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم ‘ڈان’ اخبار کے حوالے سے پاکستان کی وزارت دفاع نے کہا کہ خودمختاری اور قومی دفاع اقتصادی مفادات سے بالاتر ہے۔وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ مالی نقصان ہوا ہے لیکن ملک کی سلامتی سب سے اہم ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نقصان کے باوجود پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی کل آمدنی 2019 میں 5,08,000 ڈالر سے بڑھ کر 2025 میں 7,60,000 ڈالر ہوگئی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یہ کشیدگی 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس کی ذمہ داری پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف نے قبول کی تھی۔ اس کے بعد بھارت نے آپریشن سندور سے پہلے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کردیا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے تجارت پر پابندی لگا دی۔جس کے بعد پاکستان نے بھی جوابی کارروائی میں بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔ پاکستان کی فضائی حدود اب بھی بھارتی طیاروں کے لیے بند ہے اور اگست کے آخری ہفتے تک بند رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح ہندوستانی فضائی حدود بھی بند ہیں جس پر ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ‘جب بات خودمختاری اور سلامتی کی ہو تو کوئی قیمت زیادہ اہمیت نہیں رکھتی’۔غور طلب ہے کہ 2019 میں بھی پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث اپنی فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو 54 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

4 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

4 hours ago