بین الاقوامی

China Angered by US Pressure on Iran: ایران پر امریکی سختی سے چین ناراض، 25 فیصد ٹیرف کو بھی کہا غلط

بیجنگ: چین نے ایران کے خلاف امریکہ کے سخت رویے پر اعتراض کیا ہے اور اندھا دھند ٹیرِف عائد کرنے کو بھی غلط قرار دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کو ایک معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین مسلسل دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے خلاف ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریق مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے مزید کردار ادا کریں گے۔

ایران کی قومی استحکام کی حمایت کرتا ہے چین

ماؤ نِنگ سے اس معاملے پر اس وقت سوال کیا گیا جب امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سائبر وار اور نفسیاتی جنگ (Psychological Warfare) سمیت دیگر متبادل راستوں پر بھی غور ہو رہا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چین ایران کی قومی استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس کی امید افزائی کرتا ہے۔

چینی سفارت خانہ نے کی امریکی فیصلے کی تنقید

دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعے 25 فیصد اضافی ٹیرِف عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر تنقید کی۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ ’’کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور کسی کے دائرۂ اختیار میں زبردستی مداخلت‘‘ کی مخالفت کرتا ہے۔

ٹیرف کے اندھا دھند استعمال کے خلاف چین کا مؤقف

چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ’ایکس‘ پر کہا، ’’ٹیرِف کے اندھا دھند استعمال کے خلاف چین کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ ٹیرِف جنگ اور تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، اور دباؤ و جبر کے ذریعے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ چین کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور لانگ آرم جیورسڈکشن کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔‘‘

ایران کے ساتھ تجارت کرنے پر 25 فیصد اضافی ٹیرف

درحقیقت، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر منگل کے روز کیا گیا پوسٹ کافی سرخیوں میں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر امریکہ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرِف فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اور چین کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ بھارت پر امریکہ پہلے ہی 50 فیصد ٹیرِف عائد کر چکا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے لکھا، ’’اسلامک ریپبلک آف ایران کے ساتھ تجارت کرنے والا کوئی بھی ملک امریکہ کے ساتھ ہونے والی تمام تجارت پر 25 فیصد ٹیرِف ادا کرے گا۔ یہ حکم حتمی اور فیصلہ کن ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

2 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

2 hours ago