-بھارت ایکسپریس
ہندوستان-یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کے ایک سال پورے ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کامرس سیکرٹری سنیل برتھوال نے کہا کہ دونوں ممالک میں ایکسپرٹ اور امپورٹ بڑھا ہے۔ لیبرانٹینسیو سیکٹرمیں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
سی ای پی اے کے تحت ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت 72.9 ارب ڈالر (اپریل 2021 مارچ 2022) سے بڑھ کر 84.5 ارب ڈالر (اپریل 2022 مارچ 2023) ہوگیا ہے۔ جو 16 فیصد کی سال درسال میں اضافہ درج کرتا ہے، کامرس سیکرٹری سنیل برتھوال نے نے سی ای پی اے کی پہلی سالگرہ پر یہ بیان دیا۔ سی ای پی اے ایک مکمل اور گہرا معاہدہ ہے، جس پر 18 فروری، 2022 کو وزیراعظم نریندر مودی اورمتحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں شیخ محمد بن زائد الناہیان کے درمیان ایک مجازی سربراہی اجلاس کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔ سی ای پی اے یکم مئی 2022 سے نافذ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا- سی ای پی اے کے نفاذ کی مدت (یعنی مئی 2022 سے مارچ 2023) کے دوران، دوطرفہ تجارت 67.5 بلین ڈالر(مئی 2021-مارچ 2022) سے بڑھ کر76.9 بلین ڈالر(22 مئی-مارچ 2023) تک پہنچ گئی، جو کہ 14 فیصد سالانہ اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔
ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کی برآمدات میں بھی اضافہ
ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اپریل-مارچ کی مدت کے دوارن، ابوظہبی کوہندوستانی برآمدات 28 بلین ڈالر سے بڑھ کر31.3 بلین ڈالر ہوگیا، جو تقریباً 3.3 بلین ڈالر یا سال درسال 11.8 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اسی مدت کے دوران ہندوستان کے عالمی برآمدات میں اضافہ 5.3 فیصد اضافہ تھا، اقوام متحدہ عرب امارات کو چھوڑ کر، ہندوستان کے عالمی برآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سی ای پی اے کے نفاذ کی مدت کے دوران، یو اے ای کو ہندوستان کی برآمدات بلین ڈالر26.2 (مئی 2021 – مارچ 2022) سے 28.5 بلین ڈالر (مئی 2022 – مارچ 2023) ہوگیا، جوکہ 8.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی مدت کے دوران، متحدہ عرب امارات کو چھوڑکرہندوستان کی عالمی برآمدات میں 3.1 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ اپریل 2022 سے مارچ 2023 کے دوران متحدہ عرب امارات سے ہندوستان کی درآمدات 53.2 بلین ڈالر(18.8 فیصد کی سالانہ ترقی) ہوگیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…