سکاٹش پریمیئر لیگ کلب سیلٹک فٹبال کلب کے شائقین نے ہفتے کی صبح اسرائیل میں حماس کی دراندازی کے بعد فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت ظاہر کردی ہے۔سیلٹک فٹبال کلب کے مداح فلسطین کی دیرینہ حمایت کے لیے جانے جاتے ہیں۔انہیں گرین بریگیڈ’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،کل سکاٹش پریمیئر لیگ کے فرسٹ فیز کا میچ ہورہا تھا جس میں سیلٹک نے کلمارنوک کو 1-3 سے شکست دی۔اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے بڑی تعداد میں بینرز لہرائے جن پر “آزاد فلسطین” اور “مزاحمت کی فتح” لکھے ہوئے تھے اور بار بار آزاد فلسطین کے نعرے بھی لگارہے تھے۔ جھنڈے اور بینرز لہراتے مداحوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہیں ۔ گزشتہ روز فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملہ کیا گیا جس میں مسلح فلسطینی جوانوں نے حفاظتی رکاوٹیں توڑ کر غزہ کی جانب سے راکٹوں کی بوچھاڑ کی گئی۔ ہفتے کے روز ہونے والے اس حملے کا مقصد 1967 میں ایک مختصر جنگ کے دوران اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنا تھا، اور جس دن حملہ کیا گیا یہودیوں کی تعطیلات تھیں۔
حماس نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے جنوبی اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ شروع کیا، اور تسلسل کے ساتھ راکٹ داغے گئے، جن کے سائرن تل ابیب اور بیرشیبہ تک سنائی دے رہے تھے۔حماس کے مطابق اس نے ابتدائی حملے میں 5 ہزار راکٹ داغے۔ جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 2500 راکٹ داغے گئے۔حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے رہائشی علاقوں میں دھواں اٹھنے لگا اور سائرن بجنے پر لوگوں نے عمارتوں کے پیچھے پناہ لے لی۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد دیف نے کہا کہ ہم آپریشن الاقصیٰ طوفان کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں، اور اعلان کرتے ہیں کہ پہلا حملہ، جس میں دشمن کے ٹھکانوں، ہوائی اڈوں اور فوجی چھاونیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، 5،000 میزائلوں اور گولوں سے تجاوز کر گیا۔
راکٹ حملوں کے فوری بعد ہی فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہونا شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 40 منٹ پر کہا کہ فلسطینی مسلح افراد سرحد پار کرکے اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں۔ فی الحال تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ دونوں طرف سے حملے جاری ہیں ۔اسرائیل کے اندر حملوں سے بھی بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے اور فلسطین میں بھی اسرائیلی بم باری سے بھاری نقصان ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ حتمی تعداد کچھ بتانا مشکل ہے چونکہ ہر چند منٹوں میں تعداد بدل جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…