بین الاقوامی

Egypt Bus Accident: مصر میں پیش آیا المناک حادثہ، بس پلٹنے سے 16 افراد جاں بحق، 28 زخمی

قاہرہ: مصر کے جنوبی سینائی صوبے میں بدھ کے روز ایک بس پلٹنے کے حادثے میں 16 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے مصر کی وزارت صحت و آبادی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ’ایجپٹ ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ السعدہ علاقے سے پہلے اس وقت پیش آیا جب بس دہاب-نویبعہ روٹ سے نویبعہ کی جانب جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 20 ایمبولینسیں موقع پر روانہ کی گئیں۔ ایمبولینس عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا۔

مصر کے وزیر صحت خالد عبدالغفار نے حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وہیں، وزیر سماجی یکجہتی مایا مرسی نے حادثے سے متاثرہ افراد کے لیے فوری امدادی سامان اور ضروری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مصر میں سڑک حادثات کا سلسلہ تشویشناک

مصر میں سڑک حادثات کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔ اگست میں اسماعیلیہ صوبے میں مزدوروں کو لے جانے والی دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔ ’اہرام آن لائن‘ کے مطابق، یہ حادثہ الشباب بجلی گھر کے قریب الدواویس لنک روڈ پر پیش آیا تھا۔ حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز اور ایمبولینس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قصاصین سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی تھیں۔

2025 میں 5,829 افراد سڑک حادثات میں ہلاک

مصر میں سڑکوں کی حفاظت ایک سنگین چیلنج بنی ہوئی ہے۔ مرکزی ادارہ برائے عوامی نقل و حرکت و اعداد و شمار (CAPMAS) کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 10.8 فیصد بڑھ کر 5,829 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران سڑک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 10.7 فیصد اضافے کے ساتھ 84,553 تک پہنچ گئی۔

15 سال سے کم عمر بچوں کی اموات بھی زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں 15 سال سے کم عمر بچوں میں سڑک حادثات کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس عمر کے 1,580 بچوں کی موت ہوئی، جبکہ 29,101 بچے زخمی ہوئے۔ جنوبی سینائی میں پیش آنے والے تازہ حادثے نے مصر میں سڑکوں کی حفاظت، ٹریفک قوانین کی پابندی اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکز کے حلف نامہ پربرہم ہوئے عمران مسعود، کہا- آج مسجد ہٹاوگے، کل مندروں کا کیا کروگے؟

دہلی کی 100 سال پرانی قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکز کے حلف نامہ پر تنازعہ…

1 hour ago

World Bank India Poverty Reduction: غربت کی لکیر سے باہر آئے 49.6 کروڑ افراد، عالمی بینک کی رپورٹ میں بھارت کی بدلی ہوئی تصویر

عالمی بینک کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق، 2011 سے 2023 کے درمیان بھارت…

1 hour ago

Agniveer Agnipath Scheme: اگنی ویروں کو مودی حکومت نے دیا بڑا تحفہ، 2 سال کی توسیع، 75 فیصد کی فوج میں ہوگی بھرتی

مرکزی کابینہ نے اگنی ویروں کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ اب 75 فیصد…

2 hours ago