-بھارت ایکسپریس
برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک نے وزیرداخلہ سوئیلا بریورمین کو برخاست کردیا ہے، جنہوں نے پولیس پرفلسطینی حامی مظاہرین کے تئیں بہت زیادہ نرمی برتنے کا الزام لگایا تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ بریورمین نے پیرکے روزکابینہ میں ردوبدل کے تحت اپنا عہدہ چھوڑدیا۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق، رشی سنک پربریورمین کوبرخاست کرنے کا دباؤبڑھ رہا تھا۔ واضح رہے کہ بریورمین نے اسرائیل-حماس جدوجہد شروع ہونے کے بعد لندن میں ہونے والے مظاہرین سے سختی سے نہیں نمٹنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے میٹروپولیٹن سٹی پولیس پر نشانہ سادھا تھا۔
بریورمین نے کہا کہ لندن کا پولیس فورس فلسطین حامی ہجوم کے ذریعہ قانون توڑنے کونظراندازکررہا تھا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنے والے مظاہرین کو نفرت پھیلانے والے بتایا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد اپوزیشن پارٹی کے ساتھ ہی ان کی پارٹی کے بھی کچھ لوگ انہیں ہٹائے جانے کا مطالبہ کررہے تھے۔
بریورمین کی تحریرپرڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا تھا کہ اسے بریورمین پرپورا بھروسہ ہے، لیکن وہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ دی ٹائمس میں ایک اوپینین کالم میں اس کا تبصرہ بغیر وزیر اعظم رشی سنک کی رضامندی کے بغیرکیسے شائع کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی رشی سنک کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ اوپینین کالم وزیراعظم کے خیالات سے میل نہیں کھاتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…