بین الاقوامی

BRICS Foreign Ministers meet in Cape Town: کیپ ٹاؤن میں امورخارجہ اور بین الاقوامی تعلقات کے برکس وزراء کی ہوئی میٹنگ، عالمی اور علاقائی رجحانات اور مسائل پر کیا تبادلہ خیال

جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں 1 جون 2023 کو امورخارجہ اور بین الاقوامی تعلقات کے برکس وزراء نے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اہم عالمی اور علاقائی رجحانات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے، سیاسی اور سلامتی، اقتصادی اور مالی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تین ستونوں کے تحت باہمی احترام اور افہام و تفہیم، مساوات، یکجہتی، کھلے پن، شمولیت کے برکس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے برکس تعاون کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور مشترکہ معاہدہ پر متفق ہوئے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزراء نے اقتصادی تعاون کے شعبے میں اعلیٰ کثیر الجہتی فورم کا کردار ادا کرنے والے جی۔20 کی اہمیت کی توثیق کی، جس میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک شامل ہیں، جہاں بڑی معیشتیں مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرتی ہیں۔ وہ ہندوستانی جی۔20 صدارت کے تحت 18ویں جی۔20 سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی کے منتظر تھے۔ انہوں نے 2023 سے 2025 تک جی۔20 صدارت کے تحت ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کی طرف سے تبدیلی کے لیے مستقل رفتار پیدا کرنے کے مواقع کو نوٹ کیا اور اپنے جی۔20 صدور کے تئیں تسلسل اور تعاون کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزراء نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی سختی سے مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور بنیاد پرستی سے لاحق خطرے کو تسلیم کیا جو دہشت گردی کو ہوا دیتا ہے۔ وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں، جس میں دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے نیٹ ورکس اور محفوظ پناہ گاہیں شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ میٹنگ میں وزراء نے ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا، جس میں جراثیمی (بیکٹیریولوجیکل) اور زہریلے ہتھیاروں کی ترقی، پیداوار اور ذخیرہ اندوزی کی ممانعت اور ان کی تباہی پر بایولوجیکل ویپونس کنونشن شامل ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں (کیمکل ویپونس) کی تیاری، پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور استعمال پر پابندی اور ان کی تباہی کا ارتقاء (سی ڈبلیو سی) اور عالمی استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی سالمیت اور تاثیر کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

9 mins ago