بھارت ایکسپریس۔
Brazil Woman Buried Alive: برازیل میں ایک خاتون کوغلطی سے زندہ دفن کردیا گیا۔ یہ خاتون 11 دنوں تک تابوت کے اندر بھی بے ہوش پڑی رہی۔ حالانکہ اسے 11 دنوں کے بعد قبرکھود کرتابوت سے زندہ باہرنکالا گیا۔ خاتون کی پہچان 37 سالہ روسنگیلا المیڈا ٹاس سینٹوس کے طورپرہوئی۔ اے بی پی نیوز کی خبرکے مطابق، قبرسے باہرنکلنے کی کوشش کرتے ہوئے رسونگیلا کوہتھیلی پرچوٹ بھی لگ گئی۔ اس نے قبرسے باہرنکلنے کے لئے خوب چیخ وپکارمچائی، لیکن اسے ایک ہفتے سے زیادہ وقت تک سننے والا کوئی نہیں تھا۔ وہیں جب خاتون کو تابوت سے باہرنکالا گیا تواس کی قبرمیں خون دکھائی پڑا۔ خاتون کو ریاچاوداس نیویس قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔
کیسے زندہ بچی خاتون
ڈیلی مررکی رپورٹ کے مطابق، قبرستان کے آس پاس رہنے والے لوگوں نے ریاچاوکی فیملی کو بتایا کہ اس کی قبرسے مسلسل چیخنے اورچلانے کی آوازیں آرہی ہیں۔ پھر اہل خانہ آناً فاناً ریاچاو کی قبر پرپہنچے اوراسے کھودنا شروع کیا۔ لوگوں نے بھی اس دوران ان کی مدد کی اور تابوت کو باہرنکالا گیا۔ جب تابوت کا ڈھکن ہٹایا گیا، تو اس کے اندر ریاچاو زندہ ملی۔
اسپتال میں کیا گیا داخل
ریاچاوکا جسم ابھی بھی گرم تھا۔ لوگوں نے فوراً ایمبولینس کو فون کیا اوراسے اسپتال لے جایا گیا۔ ریاچاو کے ہاتھ اورپیر پرچوٹ کے نشان تھے۔ مانا جا رہا تھا کہ وہ تابوت سے نکلنے کی کوشش کررہی تھی اوراس دوران ہی اسے یہ چوٹ لگی ہوں گی۔ حالانکہ یہاں غورکرنے والی بات یہ ہے کہ ریاچاوکی حالت اتنی خراب تھی کہ اس کی اگلے دن ہی موت ہوگئی۔
کس وجہ سے ہوئی زندہ دفن کرنے کی غلطی؟
ریاچاوکے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ اس کی موت دو بارآئے ہارٹ اٹیک اوراعضا کے ناکام ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ بتایا گیا کہ وہ شادی شدہ تھی، مگراس کے بچے نہیں تھے۔ ریاچاو سات کو سال کی عمرسے ہی اچانک چکرآنے کی پریشانی تھی۔ اس کی وہ دوائیں بھی لے رہی تھیں، مانا گیا کہ شاید اسی وجہ سے وہ بے ہوش ہوئیں اور پھر لوگوں نے غلطی سے اسے مردہ سمجھ کر دفن کردیا۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…