بین الاقوامی

Belgium Worst Forest Fire: بلجیم کی تاریخ کی سب سے بھیانک جنگلاتی آگ! 3 ہزار ہیکٹر علاقہ خاکستر، کئی مقامات پر اب بھی آگ کی لپٹیں

اس وقت پورا یورپ شدید جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں ہے۔ جرمنی اور اسپین سے لے کر بیلجیم تک کئی علاقوں میں جنگلات کی آگ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بیلجیم کے ہائی فینس کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ نے اتوار کی صبح تک تقریباً 3 ہزار ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسے ملک کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر آگ کے ہاٹ اسپاٹ اب بھی فعال ہیں اور فائر فائٹرز انہیں بجھانے میں مصروف ہیں۔لیج کے گورنر ہروے جمار کے مطابق آگ کے باعث تقریباً 600 افراد کو اب بھی اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اگرچہ رات کے دوران کسی گھر کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم آگ رہائشی علاقوں کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے اور پورے علاقے میں دھوئیں کی گھنی چادر چھائی ہوئی ہے۔

جرمنی اور لکسمبرگ بھی مدد کے لیے پہنچے

  1. جمعہ کے روز جب جنگلات میں آگ لگی تھی تو اس وقت یہ تقریباً 60 ہیکٹر رقبے تک محدود تھی، لیکن ہفتے کے اختتام تک آگ تیزی سے پھیلتی گئی۔ گورنر جمار کے مطابق 250 سے زائد ہنگامی کارکنوں نے پوری رات آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم کے 15 سے زائد ایمرجنسی زونز کے فائر فائٹرز بھی آپریشن میں شامل ہیں۔جرمنی اور لکسمبرگ کی امدادی ٹیمیں بھی بیلجیم کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بیلجین سول پروٹیکشن، وفاقی پولیس اور فوج کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ بیلجیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور نے اتوار کو ملک بھر سے پہنچنے والی ہنگامی ٹیموں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یورپی شراکت داروں کی مدد پر بھی شکریہ ادا کیا اور آگ سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ہیلی کاپٹروں سے بھی آگ بجھانے کی کوشش

والونیا کے رسک کوآرڈینیشن سینٹر کورٹیکس کے مطابق اتوار کی صبح بیلجیم کی وفاقی پولیس کے دو ہیلی کاپٹر اور نیدرلینڈز کے دو چنوک ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل کیے گئے۔ ان ہیلی کاپٹروں میں ’بمبی بکٹ‘ استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں تقریباً 7,600 لیٹر پانی بھرا جاسکتا ہے۔یورپی یونین کے سول پروٹیکشن میکانزم کے تحت سویڈن کے فائر فائٹنگ طیارے بھی اسٹینڈ بائی پر رکھے گئے ہیں۔ فائر فائٹرز جرمن سرحد کے قریب تقریباً ایک کلومیٹر چوڑے محاذ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جہاں دشوار گزار زمین کے باعث زمینی گاڑیوں سے پہنچنا مشکل ہے۔

دھواں 80 کلومیٹر دور تک پھیلا

رائل میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کی موسم کی پیش گوئی کرنے والی سروس کے سربراہ ڈیوڈ ڈی ہینو نے بتایا کہ آگ مشرقی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق آگ ہوا کے مخالف سمت میں بھی پھیل سکتی ہے، کیونکہ یہ زمین کی سطح کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اتوار کی دوپہر ہواؤں کے مزید تیز ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔آگ کا دھواں جائے وقوعہ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور تک پھیل چکا ہے اور بیلجیم کے نامور کے ساتھ ساتھ لکسمبرگ کے بعض علاقوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے، وینٹیلیشن سسٹم بند کرنے اور غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ادھر سرحد پار جرمنی کے شہر مونسچاؤ میں اتوار کی صبح حالات میں بہتری دیکھی گئی، جہاں اس سے قبل شہریوں کو ممکنہ انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم بیلجیم میں آگ کے کئی ہاٹ اسپاٹ اب بھی فعال ہیں اور امدادی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

12 minutes ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

2 hours ago