بین الاقوامی

Bangladeshi leader’s anti-India statement: بنگلہ دیشی لیڈر کا بھارت مخالف بیان، کہا- غیر ملکی نظریے کے لیے کوئی جگہ نہیں

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے ایک سرکردہ نوجوان لیڈر سرجیس عالم نے ڈھاکہ کے سہروردی باغ میں بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نواز مجیب حامی قوتیں ایک بار پھر بنگلہ دیش میں سرگرم ہو رہی ہیں۔

’’ہندوستانی تسلط کی مخالفت ہونی چاہیے۔‘‘

بنگلہ دیش کے معروف روزنامہ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، پارٹی کے شمالی علاقے کے مرکزی منتظم سرجیس نے کہا، ’’اس ملک میں کسی بھی غیر ملکی نواز نظریے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ ہندوستانی تسلط کی مخالفت ہونی چاہیے۔‘‘

’’مجیب حامی قوتوں کی سازش اب بھی جاری ‘‘

سرجیس نے کہا کہ جولائی کا ایک انقلاب تو گزر چکا ہے لیکن مجیب حامی قوتوں کی سازشیں اب بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ گوپال گنج میں آج بھی ان کے ٹھکانے مضبوط ہیں۔ صرف قانونی طریقے سے مجیب حامی کو نہیں روکا جا سکتا، اسے معاشی، سماجی اور سیاسی سطح پر بھی ختم کرنا ہوگا۔‘‘ عالم نے عوامی تحریکوں میں حصہ لینے والے تمام لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن انقلاب کے تمام سپاہیوں کو اس مسئلے پر ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔‘‘

’’سول سوسائٹی طرز کی حکومت نہیں چاہیے‘‘

سرجیس نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست 2024 کو جس خواب کے لیے ہزاروں طلباء اور شہریوں نے اپنی جانیں قربان کی تھیں، وہ خواب اب تک پورا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں سول سوسائٹی طرز کی کوئی عبوری حکومت نہیں چاہیے بلکہ ایسی حکومت چاہیے جو عوام کے حقوق کو یقینی بنا سکے۔‘‘

شیخ حسینہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا کیا مطالبہ

سرجیس نے شیخ حسینہ کو ’قاتل‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا اور ایک آزاد عدلیہ کے قیام پر زور دیا جو کسی خاص سیاسی جماعت کی کٹھ پتلی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا امن و امان نہیں چاہیے جو صرف اقتدار کی خدمت کرے۔ نیشنل سٹیزن پارٹی کے اس نوجوان لیڈر نے یہ بھی کہا کہ،’’سیاست میں مقابلہ ہو سکتا ہے لیکن وہ سیاست کا وقار کو ختم نہ کرے، یہی بنگلہ دیش کو آگے لے کر جائے گا‘‘۔

شیخ حسینہ کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے آبائی شہر گوپال گنج میں بڑے پیمانے پر تشدد کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ بدھ کے روز نیشنل سٹیزن پارٹی کی ریلی کے دوران جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ یہ ریلی ایک طرح سے میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی، کیونکہ طلباء کی زیر قیادت پارٹی کے مارچ سے قبل  شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی اور معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سینکڑوں حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

5 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

6 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

6 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

7 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

8 hours ago