بین الاقوامی

Bangladesh Protest: کیوں جل گیا بنگلہ دیش، شیخ حسینہ کو کرسی سے لے لر ملک تک چھوڑنا پڑا

Bangladesh Protest: بنگلہ دیش میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ نے آخر کاراستعفیٰ دے دیا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹرسے شیخ حسینہ ہندوستان کے لئے روانہ ہوگئیں۔ انہوں نے آج ہی دوپہر 2:30 بجے اپنی سرکاری رہائش گاہ بنگ بھون کو چھوڑ دیا ہے۔ یہاں ہم یہ بتانے جا رہے ہیں کہ آخروہ کون سے موضوعات تھے، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش جلا دیا گیا اوربعد میں شیخ حسینہ کووزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دے کرملک بھی چھوڑنا پڑا۔

 بنگلہ دیش میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران تشدد میں تقریباً 100 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پیرکے روزطلبا نے ڈھاکہ تک مارچ نکالنے کی گزارش کی تھی۔ مارچ کی اپیل ایسے وقت میں کی گئی، جب پورے ملک میں کرفیونافذ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم شیخ حسینہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ رائٹرس کے مطابق، پیرکوڈھاکہ میں، بکتربندگاڑیوں اورسپاہیوں کومرکزی سڑکوں پرگشت کرتے دیکھا گیا، کیونکہ چند موٹرسائیکلوں اورتین پہیوں والی ٹیکسیوں کے علاوہ عام شہریوں کا آندولن کم تھا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، پیرکے روزوزیراعظم دفترپر مظاہرین کے حملے کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑکر چلی گئیں۔ ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ شیخ حسینہ اوران کی بہن بھنگ بھون (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) چھوڑ کرمحفوظ مقام پرچلی گئی ہیں۔ اس دوران شیخ حسینہ ایک تقریرریکارڈ کرنا چاہتی تھیں، لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

بنگلہ دیش کو بھاری نقصان

مقامی میڈیا کے مطابق، ڈھاکہ میں وزیراعظم کے محل پر دھاوا بولنے کے لئے نیشنل کرفیو کونظرانداز کرنے والی بھیڑ کے بعد وہ ہندوستان جانے والے ہیلی کاپٹرمیں سوارہوگئی ہیں۔ ملک کے اہم شہروں میں انٹرنیٹ کے استعمال پرپابندی لگا دی گئی ہے اور دفاتربند ہیں۔ ریلوے نے سروس کو معطل کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورے ملک کے کارخانے بند ہیں۔ اتوار کو، 170  ملین لوگوں کے ملک میں تشدد کی لہرمیں 14 پولیس افسران سمیت کم ازکم 94 افراد مارے گئے۔

بنگلہ دیش میں کیوں شروع ہوا احتجاج

دراصل، 1971 کی جنگ آزادی کے بعد سے، بنگلہ دیش نے پاکستان سے ملک کوآزاد کرانے کی تحریک میں حصہ لینے والے لوگوں کی اولادوں کو سول سروس اورپبلک سیکٹرکی ملازمتوں میں 30 فیصد کوٹہ دیا ہے۔ کوٹہ سسٹم 1972 میں حسینہ کے والد وزیراعظم شیخ مجیب الرحمن نے متعارف کرایا تھا۔ تاہم، اکتوبر2018 میں، شیخ حسینہ نے طلباء کے زبردست احتجاج کے درمیان تمام تحفظات ختم کرنے پراتفاق کیا۔ اس سال جون میں ہائی کورٹ نے اس فیصلے کومنسوخ کردیا تھا۔ 1971 کے آزادی پسندوں کے اہل خانہ کی درخواست پرعدالت نے کوٹہ بحال کردیا۔

عدالتی حکم کے بعد 56 فیصد سرکاری نوکریاں مخصوص گروپوں کے لئے مختص کردی گئیں۔ ان معززلوگوں میں آزادی پسندوں کے بچے اور پوتے، خواتین اور’پسماندہ اضلاع’ کے لوگ شامل ہیں۔ ان وجوہات نے بنگلہ دیش میں احتجاج کوجنم دیا، جس میں طلباء نے سوال کیا کہ آزادی پسندوں کی تیسری نسل کوکیوں فائدہ دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ صرف اورصرف میرٹ کی بنیاد پربھرتیوں کا مطالبہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے بنگلہ دیش کے ریزرویشن پردیا حکم

گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمت کے درخواست دہندگان کے لئے متنازع کوٹہ سسٹم واپس لے لیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 93 فیصد سرکاری ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پرمختص کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ دیگرزمروں کے علاوہ 7 فیصد ان جنگجوؤں کے خاندانوں کے لئے چھوڑدیا گیا، جنہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں حصہ لیا تھا۔ اس سے قبل 30 فیصد نوکریاں آزادی پسندوں کے خاندانوں کے لئے مختص تھیں۔

حکومت مخالف تحریک میں بدل گیا احتجاج 
بنگلہ دیش میں تحفظات کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے بڑے پیمانے پراحتجاج حال ہی میں ایک اہم حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوگئے، جس میں شیخ حسینہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ڈیلی اسٹارکی رپورٹ کے مطابق، تحریک کے دوران کہا گیا کہ حکومت کوکسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں دیا جائے گا۔ کسی بھی قسم کے سرکاری بل ادا نہیں کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ سیکرٹریٹ اورسرکاری دفاتربھی بند رہیں گے۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

23 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago