بین الاقوامی

Bangladesh MP Anwarul Azim Murder: بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم کا کولکاتا میں قتل، علاج کے لئے آئے تھے ہندوستان

Bangladesh MP Anwarul Azim Murder: بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم انارکا قتل کردیا گیا ہے۔ کولکاتا پولیس کو انوارالعظیم کی لاش ٹکڑوں میں ملی ہے۔ وہ گزشتہ 8 دنوں سے لاپتہ تھے۔ بنگلہ دیش کی جھینائیداہ-4 انتخابی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم مغربی بنگال میں علاج کروانے کے لئے آئے تھے۔ کولکاتا پولیس کے مطابق، یہ ایک منظم قتل تھا۔ قابل ذکرہے کہ انوارالعظیم انار بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی کے رکن تھے۔

بنگلہ دیشی اخبار دی بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق، کولکاتا پولیس کے ڈپٹی پولیس کمشنر نے کہا، “ان کے جسم کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ دیا گیا تھا۔ جسم کے کچھ حصوں کو کولکاتا کے نیو ٹاؤن میں سنجیو گارڈن کے ایک فلیٹ سے برآمد کیا گیا ہے۔” کولکاتا پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فلیٹ ایک ایکسائزڈیوٹی کے افسر کا ہے۔

انوارالعظیم انار کی فیملی نے بھی شیخ حسینہ کے سامنے یہ موضوع اٹھایا اوران کے دفتر نے دہلی اورکولکاتا میں ڈپلومیٹ کو مطلع کیا ہے۔ افسرکے مطابق، وہ علاج کے لئے 12 مئی کو کولکاتا آئے تھے اور شہر کے شمالی حصے میں برا نگر میں اپنے ایک دوست کے گھر پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ وہ 13 مئی کو کسی سے ملنے گئے تھے، لیکن واپس نہیں آئے۔ ان کے دوست نے بعد میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے کہا کہ انوارالعظیم انار گزشتہ 8 دنوں سے لاپتہ ہیں،  لیکن ان کے فون سے ان کی فیملی کے اراکین کو پیغام بھیجا گیا کہ وہ وہ نئی دہلی چلے گئے ہیں۔ افسر نے کہا کہ ان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ہم پولیس اورانتظامیہ کے رابطے میں ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago