بین الاقوامی

امریکہ میں وزیر اعظم مودی اور محمد یونس کے درمیان نہیں ہوگی کوئی میٹنگ، بنگلہ دیش نے بتائی یہ وجہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نریندر مودی اوربنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے درمیان میٹنگ نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیش کے امورخارجہ کے مشیرتوحید حسین نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے چیف ایڈوائزرپروفیسریونس خان ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے نہیں ملیں گے، کیونکہ اپنے 57 رکنی وفد کے ساتھ یو این جی اے کے لئے وہاں پہنچنے سے پہلے نیویارک سے نکل جائیں گے۔

پی  ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، امورخارجہ کے مشیرتوحید حسین نے مزید کہا کہ وہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے باہرہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنے سبھی موضوعات کو حل کرکے ہم ہندوستان کے ساتھ باہمی احترام اور انصاف کی بنیاد پراپنے تعلقات کوآگے بڑھانا چاہتا ہے۔ توحید حسین نے کہا کہ ان کا وفد منگل کو ڈھاکہ سے روانہ ہوگا۔

بنگلہ دیش نے کہا- پڑوسیوں کو نہیں بدل سکتے

پریس کانفرنس میں جب توحید حسین سے میڈیا نے پوچھا کہ کیا عبوری حکومت کی طرف سے دیئے گئے بیانوں کی وجہ سے ہندوستان کے وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ نہیں ہو پائی؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹاپ ہندوستانی لیڈران نے بھی تبصرہ کیا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے جو لیڈران کو میٹنگ کرنے سے روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبصروں کا پسند اور ناپسند کوئی بڑا موضوع نہیں ہے۔ ہم اپنے پڑوسیوں کونہیں بدل سکتے ہیں، لیکن آپسی تال میل اور اچھے تعلقات کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

ہفتہ کی صبح امریکہ روانہ ہوگئے وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندرمودی ہفتہ کی صبح امریکہ روانہ ہوگئے۔ غیرملکی دورے پرروانہ ہونے سے پہلے، وزیراعظم نے کہا کہ کواڈ (کواٹرنری سیکورٹی ڈائیلاگ) ایک بڑے گروپ کے طورپرابھرا ہے، جوہند-بحرالکاہل خطے میں امن، ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کررہا ہے۔ کواڈ میں ہندوستان، امریکہ، جاپان اورآسٹریلیا شامل ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، وزیراعظم ڈیلاویئر میں ولیمنگٹن کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس کی میزبانی امریکی صدرجوبائیڈن کریں گے۔ اس کے بعد وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘سمٹ آف دی فیوچر’ پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی کئی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوزسے بھی ملاقات کریں گے۔

بحران کے دور سے گزر رہا ہے بنگلہ دیش 
کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم مودی کے دورہ امریکہ کے دوران وہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزرمحمد یونس سے ملاقات کریں گے، لیکن پڑوسی ملک کے خارجہ امورکے مشیرتوحید حسین نے صورتحال واضح کردی ہے۔ بنگلہ دیش گزشتہ چند مہینوں سے شدید بحران سے گزررہا ہے۔ شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد محمد یونس کوبنگلہ دیش کا عبوری وزیراعظم مقررکیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

21 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

54 minutes ago