بین الاقوامی

Ayatullah Khamenei Funeral: آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں جذباتی مناظر، ایرانی قیادت اشکبار، تقریب میں 100 سے زائد ممالک کی نمائندگی

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر تہران میں منعقد ہونے والی سرکاری تقریب انتہائی جذباتی مناظر کی گواہ بنی۔ اس دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ کیمروں نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا، جس نے تقریب میں موجود شرکا کو بھی جذباتی کر دیا۔

سخت حفاظتی انتظامات

تہران کے گورنر محمد صادق معتمدیان نے بتایا کہ تعزیتی اجتماع اور آخری رسومات کے لیے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ ایران میں موجودہ کشیدہ حالات کے پیشِ نظر سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا تاکہ تقریب پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

بغداد میں تعطیل کا اعلان

بغداد کے گورنر عطوان العطوانی نے اعلان کیا کہ جنازے کے جلوس کے دوران بغداد میں عام تعطیل رہے گی۔ تقریب میں بھارت کی نمائندگی مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ پوترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطاء حسنین نے کی۔

بھارتی شخصیات نے بھی پیش کیا خراجِ عقیدت

بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ کئی بھارتی شخصیات نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جاری کی گئی تصاویر میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید بھی نظر آئے۔

روس سمیت کئی ممالک کے اعلیٰ رہنما شریک

روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف بھی تہران پہنچے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، گرینڈ مصلیٰ میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایران کے اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور ایکسپیڈینسی کونسل کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی بھی موجود تھے۔

متعدد عالمی لیڈروں کی شرکت

اس موقع پر ترکمانستان کے قربان قلی بردی محمدوف، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت کئی ممالک کے لیڈروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ عراق، آذربائیجان، بنگلہ دیش، ازبکستان، بیلاروس، کرغزستان، مصر اور عمان کے پارلیمانی و حکومتی نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے نمائندوں نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی۔

100 سے زائد ممالک کی نمائندگی

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، تقریب میں تقریباً 100 ممالک کے نمائندوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں آٹھ ممالک کے صدور یا وزرائے اعظم اور بارہ ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز شامل تھے۔ایرانی حکام نے بتایا کہ جن یورپی ممالک نے امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کی تھی، انہیں اس تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ حکام کا اندازہ ہے کہ آخری رسومات میں ڈیڑھ سے دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

آخری دیدار اور تدفین

پیر کے روز تہران کی گرینڈ مصلیٰ میں عوام کے لیے آخری دیدار کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ 9 جولائی کو مشہد میں تدفین سے قبل قم، بغداد، کربلا اور نجف میں بھی مختلف مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Attack on Commercial Ship: عمان کے ساحل کے قریب کمرشل جہاز پر حملہ، 11 بھارتی ملاح زخمی، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…

1 minute ago

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

19 minutes ago

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

40 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

1 hour ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

1 hour ago