بین الاقوامی

South Korea Leader Attacked In Press Conference: جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر لی جے میونگ پرقاتلانہ حملہ، گردن پر چاقو سے حملہ

South Korea Leader Attacked In Press Conference: جنوبی کوریا کے حزب اختلاف کے رہنما Lee Jae-myung کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی Yonhap کے مطابق، Lee Jae-myung پر منگل (2 جنوری 2024) کو جنوبی بندرگاہی شہر بوسان کے دورے کے دوران حملہ کیا گیا۔

Jae-myung بوسان کے ایک مجوزہ ہوائی اڈے کا دورہ کر رہے تھے جب پریس کانفرنس کے دوران ایک نامعلوم شخص نے ان کی گردن کے بائیں جانب ہتھیار سے حملہ کیا۔ یونہاپ کے مطابق حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق لی جے میونگ زخمی حالت میں زمین پر لیٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک ہجوم نے انہیں  گھیر رکھا تھا۔ خون بہنے سے روکنے کے لیے ان کے گلے میں رومال رکھا ہوا تھا۔

جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر پر جان لیوا حملہ
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ لیڈر لی جے میونگ جنوبی کوریا کی ڈیموکریٹک پارٹی کا حصہ ہیں۔ وہ منگل کو زیر تعمیر ہوائی اڈے کی جگہ کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق حملہ آور کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان تھی۔ اطلاعات کے مطابق وہ آٹوگراف لینے کے لیے لی کے پاس پہنچا۔ پھر اچانک آگے بڑھا اور ان کی گردن پر حملہ کردیا۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فوری کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

4 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

6 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

6 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

7 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

7 hours ago