سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا شہر میں پیش آیا۔ اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔شوٹر نے مقامی ہاؤس آف کلچر کے سامنے فیکو پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر لوبوس بلاہا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس واقعے کی تصدیق کی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کئی گولیوں کی آوازیں سنی گئیں اور پولیس کو ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ سلواکیہ کے وزیر اعظم کو اسی طرح گولی ماری گئی جس طرح جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو گولی ماری گئی تھی، تاہم رابرٹ فیکو کی حالت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور ایک تھے یا ایک سے زیادہ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کسی ایک کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ حملہ آور ہے یا نہیں۔سلوواکیہ کی صدر زوزانا کیپوٹووا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم پر وحشیانہ حملہ قرار دیا۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق صدر کیپوتووا نے کہا، “میں صدمے میں ہوں۔ میں اس اہم وقت پر رابرٹ فیکو کی طاقت اور اس حملے سے جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ان کے خاندان اور قریبی لوگوں سے میری تعزیت ہے۔
سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر مقامی ہاؤس آف کلچر کے سامنے فائرنگ کی گئی جس میں ان کے پیٹ میں بھی گولی لگی ہے۔ فیکو، جو تیسری بار وزیر اعظم بنے ہیں، اور ان کی بائیں بازو کی ایس ایم آرپارٹی نے 30 ستمبر کو سلواکیہ کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فتح نے فیکو کی سیاسی واپسی کی نشاندہی کی۔ انہوں نے روس نواز اور امریکہ مخالف پیغام پر مہم چلائی۔اور وہ الیکشن میں کامیاب ہوکر تیسرے بار ملک کے وزیراعظم بنے ،البتہ اب ان پر جان لیواحملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہیں اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…