Argentina vs Netherlands:قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ بک کرلیا۔ یہ بہت ہی دلچسپ میچ تھا، جہاں ایک موقع پر میسی کی ٹیم 2-0 سے آگے تھی لیکن نیدرلینڈز نے آخری منٹوں میں زبردست واپسی کرتے ہوئے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا اور میچ کو اضافی وقت میں لے گیا۔ لیکن یہاں بھی دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں اور ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول نیہوئل مورینا نے 35ویں منٹ میں کیا۔ لیونل میسی نے زبردست پاس دیا جس پر مورینا نے گیند کو گول پوسٹ میں بھیج دیا۔ اس کے بعد میسی نے 73ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے 2-0 کی برتری حاصل کر لی اور ایسا لگ رہا تھا کہ ارجنٹینا میچ باآسانی جیت جائے گا لیکن 78ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے باوٹ بیگھورسٹ نے میچ کو مکمل طور پر پلٹ دیا۔ باوٹ بیگھورسٹ نے 83ویں منٹ میں گول کیا۔ انجری ٹائم کے آخری لمحات میں بیگھورسٹ نے دوسرا گول کر کے ارجنٹینا کو حیران کر دیا۔
لیکن میسی کی ٹیم جیت کے ارادے سے نکلی اور نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ آٹھ سال قبل ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو ہرایا تھا، تب بھی میسی کی ٹیم نے سیمی فائنل میں کو نیدرلینڈز و پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔ ارجنٹینا کی ٹیم اب 13 دسمبر کو سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف کھیلے گی
میسی نے تاریخ رقم کی۔
میسی کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں 10 گول ہیں۔ میسی نے سابق ہم وطن گیبریل بتیسوتا کی برابری کر لی ہے۔ میسی اور گیبریل اب مشترکہ طور پر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے ارجنٹینا کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عظیم فٹبالر میراڈونا کے ورلڈ کپ میں 8 گول ہیں۔
برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
پہلے کوارٹر فائنل میچ کا فیصلہ بھی پینلٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا جہاں برازیل کو کروشیا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کروشیا برازیل کی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہو گیا ہے۔ 2018 کے ورلڈ کپ میں کروشیا نے فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن فرانس کی ستاروں سے بھری ٹیم نے کروشیا کا خواب چکنا چور کردیا۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…