بین الاقوامی

Apostolic Church Pakistan and Bilawal: اگلی بار عدالت میں آؤ گے تو ہم تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے،پاکستان میں مسیحی خاندان پر پی پی پی رہنماوں کا ظلم

اپسٹولک چرچ پاکستان کے صدر افراہیم روشن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایک خط لکھاہے، جس میں پی پی پی رہنماؤں پر مسیحی خاندانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیاہے۔خط میں لکھا گیاہے کہ میرے بیٹوں میتھیو مارکس اور جوناتھن کے خلاف ایک جھوٹی ایف آئی آر (نمبر 359/2025، پی ایس کلفٹن، کراچی) درج کی گئی تھی جس میں ان پر 32 لاکھ روپے کے فراڈ اور ہمارے نام پر قانونی طور پر رجسٹرڈ گاڑی ٹویوٹا کرولا (BRK-373) کی چوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ “جب ہم نے انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو تحفظ ملنے کے بجائے ہم پر حملہ کیا گیا۔ پیپلز لائرز فورم ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ زاہد حسین سومرو نے 20 سے زائد وکلاء کے ساتھ مل کر عدالت کے احاطے میں مجھ پر اور میرے بیٹوں کو زدوکوب کیا، ہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ اگلی بار عدالت میں آؤ گے تو ہم تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے۔

اقلیتی ہونے کی وجہ سے ظلم ہو رہا ہے

اپوسٹولک چرچ پاکستان کے صدر نے کہا کہ ہمیں مارا پیٹا گیا، ذلیل کیا گیا اور بھاگنے پر مجبور کیا گیا، پولیس وہاں موجود تھی، لیکن ہمیں بچانے نہیں آئی، ہم نے فوری طور پر جج کو آگاہ کیا، جنہوں نے ہمیں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی، تاہم آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور میرے بیٹے ابھی تک جیل میں ہیں۔ یہ حملہ نہ صرف جسمانی تھا، بلکہ یہ ہمارے وقار اور انسانی نظام انصاف پر بھی حملہ تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ پاکستان کے ساتھ ہماری وفاداری اور قومی امن کے لیے ہماری مسلسل دعاؤں کے باوجود، ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جیسے ہمارے کوئی حقوق نہیں ہیں کیونکہ ہم اقلیت ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

4 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

4 hours ago