-بھارت ایکسپریس
ہیروشیما میں جی 7 سربراہی اجلاس کے سائیڈ لائن پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور بھارتی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے ملاقات کی ہے جس دورن وزیراعظم نریندر مودی کے متوقع واشنگٹن دورے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ اس ملاقات کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے جی سیون سربراہی اجلاس کے سائیڈلائن پر بھارتی ہم منصب ڈاکٹر جئے شنکر سے ملاقات کی ہے اور ہم دونوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ دورے کے پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا امریکہ دورہ دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات اور شراکت داری پر جشن منانے کیلئے خاص ہوگا۔
وہیں دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ دورہ کی میزبان وائٹ ہاوس میں صدر امریکہ جوبائیڈن اور فرسٹ لیڈی جل بائیڈن ریاستی عشائیہ کے ساتھ کریں گے۔دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرے گا، کیونکہ دونوں ممالک پہلے ہی مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔
ادھر دوسری جانب وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “یہ دورہ دونوں ممالک کے آزاد، کھلے، خوشحال اور محفوظ ہند-بحرالکاہل کے لیے مشترکہ عزم کو مضبوط کرے گا اور دفاع، صاف توانائی اور خلا سمیت ہماری اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو بلند کرنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو تقویت دے گا۔ دونوں رہنما ہمارے تعلیمی تبادلوں اور لوگوں سے لوگوں کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے، ساتھ ہی ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، افرادی قوت کی ترقی اور صحت کی حفاظت کے لیے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 22جون کو امریکہ کے دورے پر رہیں جہاں وہ وائٹ ہاوس میں امریکہ کے مہمان ہوں گے اور امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ مفادات سے متعلق امور اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مانا یہ بھی جارہا ہے کہ پی ایم مودی کے امریکہ سے واپس آنے کے بعد امریکی صدر کے بھارت آنے کی تیاری شروع کردی جائے گی چونکہ ستمبر میں جی 20 اجلاس میں امریکی صدر شرکت کرنے کیلئے دہلی آسکتے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…