António Guterres on Myanmar crisis: اقوام متحدہ کے سربراہ نے میانمار کے گہرے ہوتے بحران سے نمٹنے کے لیے جمعرات کے روز بین الاقوامی برادری سے متفقہ حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ گرتی مالی امداد کو بڑھا کر اس کی پرانی سطح پر پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی ادارہ اس گہرے ہوتے بحران سے اچھی طرح نمٹ سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں آسیان لیڈران کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد سے میانمار کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے بحران زدہ ملک کی فوجی حکومت سے اپیل کی کہ وہ سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرے اور جمہوری حکمرانی کی واپسی کی راہ ہموار کرے۔
فوج نے یکم فروری 2021 کو تختہ پلٹ کیا تھا
واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے یکم فروری 2021 کو ‘آنگ سان سوچی’ کی منتخب حکومت سے اقتدار چھین لیا تھا اور سوچی سمیت ان کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کی حکومت کے سرکردہ اراکین کو گرفتار کر لیا تھا۔ پارٹی نے 2020 کے عام انتخابات میں بے مثال کامیابی درج کر کے نئی حکومت قائم کی تھی۔ گٹیرس نے جمعرات کے روز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان کے اجلاس میں شرکت سے قبل میانمار پر بین الاقوامی تعاون کا مسئلہ اٹھایا۔ گٹیرس نے ممالک کے الجھنے سے پیدا ہونے والے مختلف مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔
پناہ گزینوں کی حالتِ زار کے متعلق فکر: گٹیرس
انہوں نے کہا، “ہماری دنیا بہت سے بحرانوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔ انتونیو بگڑتی ہوئی موسمیاتی ایمرجنسی اور بڑھتی ہوئی جنگوں اور تنازعات سے لے کر بڑھتی ہوئی غربت، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی وغیرہ بڑے مسائل ہیں۔” گٹیرس نے کہا، “میانمار میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی، انسانی اور انسانی حقوق کی صورتحال کے متعلق فکر مند ہوں، جس میں رخائن ریاست کی صورتحال اور مشکل حالات میں زندگی گزار رہے پناہ گزینوں کی حالتِ زار شامل ہے۔” اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 2021 میں آسیان لیڈران کی طرف سے بنائے گئے پانچ نکاتی امن منصوبے کی بھی حمایت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…