بین الاقوامی

Britain’s new Prime Minister: برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے اینڈی برنہم، لیبرپارٹی نے چنا قائد، پیر کو لیں گے وزارت عظمیٰ کا حلف

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر کے استعفے کے بعد لیبر پارٹی نے اینڈی برنہم کو بلا مقابلہ اپنا نیا قائد منتخب کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت سنبھالنے کے بعد اب وہ برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بنیں گے اور اطلاعات کے مطابق آئندہ پیر کی دوپہر کو کیر اسٹارمر کی جگہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ اسی روز برطانیہ کے بادشاہ انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت بھی دیں گے۔

379 ارکان پارلیمنٹ کی بھرپور حمایت

لیبر پارٹی کے اندر قائد کے انتخاب کے لیے ہونے والے عمل میں اینڈی برنہم واحد امیدوار تھے۔ انہیں ہاؤس آف کامنز میں لیبر پارٹی کے 403 ارکان میں سے 379 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جس کے باعث ان کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں آیا اور وہ آسانی سے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر منتخب ہو گئے۔ پارلیمانی لیڈر منتخب ہونے کے بعد اینڈی برنہم نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے 1970 کی دہائی کے بعد برطانیہ کی معاشی اور سماجی صورتحال کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارگریٹ تھیچر کے دورِ حکومت میں برطانیہ نے رہائش، توانائی، پانی اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی شعبوں پر اپنا کنٹرول کھو دیا تھا۔ ان کے مطابق اگر اُس وقت درست فیصلے کیے جاتے تو آج ملک کو موجودہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ اینڈی برنہم نے اپنی تقریر میں سابق قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی نسل کے سیاسی رہنما نیو لبرل ازم کو مؤثر انداز میں چیلنج کرنے میں ناکام رہے، جس کے نتیجے میں اقتدار اور دولت چند مخصوص طبقوں کے ہاتھوں میں مرتکز ہو گئی اور عام شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہوا۔

مخالفین کی جانب سے بھی مبارک باد

کیراسٹارمر کے نمایاں ناقد اور اسکاٹش لیبر پارٹی کے رہنما انس سرور نے بھی اینڈی برنہم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ برنہم کی قیادت میں لیبر پارٹی کو برطانیہ کے محنت کش عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنا ہوگا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اینڈی برنہم عوامی مسائل کے حل اور ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

22 minutes ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

1 hour ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

2 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

3 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

4 hours ago