اسرائیلی حملوں سے حلب کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا، خدمات معطل
Aleppo Airport Damaged: اسرائیل نے پیر کی علی الصبح شمالی شام کے شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایئرپورٹ )پر فضائی حملہ کیاہے ۔ اس حملہ کی وجہ سے رن وے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔پروازوں کی خدمات کو روک دیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔
ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے فوج کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحیرہ روم سے اسرائیلی طیاروں نے صبح 4.30 بجے کے قریب حملہ کیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ایجنسی کے مطابق اس سال مارچ میں ہونے والے دو حملوں سمیت ایئرپورٹ کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔جس کی وجہ سے اس سے قبل سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔
اس معاملے پر اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیل نے حالیہ برسوں میں شام کے حکومتی کنٹرول والے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں حملے کئے ہیں۔جن میں دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر حملے بھی شامل ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیل نے ان حملوں کی کبھی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی ان پر بات کی ہے۔ ان حملوں میں اکثر شامی فوجی دستوں یا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔
شام کی خانہ جنگی میں بارہا حملوں کا نشانہ بننے والا حلب ہوائی اڈہ بھی گزشتہ ماہ ترکی اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…
بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…
دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E6115 میں ایک مسافر کے پاور بینک سے…
کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…
نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…
ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…