بین الاقوامی

Al Jazeera banned in Israel: الجزیرہ کی نشریات پراسرائیل میں پابندی عائد،بنجمن نیتن یاہو نے چینل کو دہشت گرد دیا قرار

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے، نیتن یاہو نے الجزیرہ کو ‘دہشت گرد چینل’ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک قانون پاس کر کے الجزیرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ الجزیرہ کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ الجزیرہ ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ الجزیرہ پر 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں حصہ لینے اور اسرائیل میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام ہے۔

بنجمن نیتن یاہو نے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘الجزیرہ نے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ 7 اکتوبر کے حملوں میں حماس کے ساتھ فعال طور پر حصہ لیا، نیز اسرائیلی شہریوں کواسرائیلی فوجیوں کے خلاف اکسانے میں اہم کردار ادا کیا۔’ نیتن یاہو نے کہا کہ ‘اب وقت آ گیا ہے کہ حماس کو اسرائیل سے ہٹا دیا جائے۔ دہشت گرد چینل اب اسرائیل میں نشر نہیں ہوگا۔ میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے قانون کو فوری طور پر نافذ کرنے جا رہا ہوں۔ میں وزیر مواصلات شلومو کرائی کی جانب سے اوفیر کاٹز کی قیادت میں اتحادی اراکین کی حمایت سے متعارف کرائی گئی قانون سازی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

الجزیرہ کا تنازعات سے پرانا تعلق

الجزیرہ ملک قطر کا ایک میڈیا گروپ ہے جس کا صدر دفتر دوحہ میں قطر ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کمپلیکس میں ہے۔ یہ گروپ اپنے بہت سے چینلز کے ذریعے عربی اور انگریزی میں خبریں نشر کرتا ہے۔ الجزیرہ کو قطر کی حکومت سے بھاری فنڈنگ ​​ملتی ہے تاہم الجزیرہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی حکومت کی طرف سے اس پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ الجزیرہ اپنی رپورٹنگ کے حوالے سے اکثر تنازعات کا شکار رہتا ہے۔حال ہی میں الجزیرہ نے سی اے اے کے نفاذ کے بعد ہندوستانی حکومت کے خلاف ایسی خبر چلائی تھی جس پر حکومت چراغ پا ہوگئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

7 hours ago