بین الاقوامی

Two Indian students killed in Canada within a week: کینیڈا کے ٹورنٹو میں ہمانشی کُھرانہ کے بعد شِوانک اوستھی کا گولی مار کر قتل

نئی دہلی: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ چھ دنوں کے دوران دو بھارتی شہریوں کے قتل نے بھارتی برادری میں شدید تشویش اور غم کی لہر پائی جارہی ہے۔ ایک واقعے میں 30 سالہ بھارتی خاتون ہیمانشی کھورانہ کی لاش ایک گھر کے اندر سے ملی، جب کہ دوسرے واقعے میں 20 سالہ بھارتی میڈیکل طالب علم شیوانک اوستھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ دونوں واقعات نے نہ صرف کینیڈا میں مقیم بھارتیوں کو خوفزدہ کر دیا ہے، بلکہ بیرونِ ملک طلبہ کی سلامتی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ہیمانشی کھورانہ، جو ٹورنٹو میں رہائش پذیر تھیں اور سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئیٹر کے طور پر سرگرم تھیں، 19 دسمبر 2025 کی رات تقریباً 10 بج کر 41 منٹ پر لاپتہ ہوگئیں۔ ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی،قابل ذکر بات یہ ہےکہ  اگلی صبح 20 دسمبر کو تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر ان کی لاش اسٹریچن ایونیو اور ویلنگٹن اسٹریٹ ویسٹ کے علاقے میں ایک مکان کے اندر سے برآمد ہوئی۔ ٹورنٹو پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس موت کو قتل قرار دیا اور باقاعدہ تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ قریبی تعلقات میں تشدد، یعنی انٹی میٹ پارٹنر وائلنس کا معاملہ ہو سکتا ہے، کیونکہ مقتولہ اور مشتبہ شخص ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ اس کیس میں 32 سالہ ٹورنٹو کے رہائشی عبدالغفور کے خلاف فرسٹ ڈگری مرڈر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پورے کینیڈا میں اس کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ اگر کسی کے پاس ملزم سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوراً رابطہ کریں۔ یہ ٹورنٹو میں سال 2025 کی 40ویں قتل کی واردات تھی۔دوسری جانب 23 دسمبر 2025 کو ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں 20 سالہ بھارتی طالب علم شیوانک اوستھی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ شیوانک یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے اسکاربرو کیمپس میں لائف سائنسز میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ یہ واقعہ سہ پہر تقریباً 3 بج کر 34 منٹ پر ہائی لینڈ کریک ٹریل اور اولڈ کنگسٹن روڈ کے قریب پیش آیا، جو کیمپس کے نہایت قریب واقع ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، مگر شیوانک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہو گئے۔

تحقیقات کے دوران یونیورسٹی کیمپس میں عارضی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ پولیس نے شیوانک کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ یہ ٹورنٹو میں سال 2025 کی 41ویں قتل کی واردات تھی۔ٹورنٹو میں بھارتی قونصل خانے نے دونوں واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کینیڈین حکام کے ساتھ مل کر ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ دونوں قتل کے واقعات کے درمیان کسی قسم کا کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے اور دونوں کی الگ الگ تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے باوجود ان واقعات نے کینیڈا میں مقیم بھارتی طلبہ اور کمیونٹی کے درمیان عدم تحفظ کا احساس مزید گہرا کر دیا ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

8 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

9 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

10 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

11 hours ago