بین الاقوامی

Caracas Airstrikes: وینزویلا پر فضائی حملے کے بعد حکومت کا بیان، کہا—اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا امریکہ

کاراکاس: وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں جمعہ کی دیر رات امریکہ کے فضائی حملوں کے بعد حکومت نے ہفتہ کے روز ایک دفتری بیان جاری کیا۔ کاراکاس نے ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت والی امریکی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر نہایت سنگین فوجی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ وینزویلا حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ وینزویلا کے اسٹریٹجک وسائل، بالخصوص تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنے اور ملک کی سیاسی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

دھماکوں نے کاراکاس کو دہلا کر رکھ دیا

جمعہ کی رات تقریباً 2 بجے کاراکاس کے باشندوں نے جنگی طیاروں کی پرواز اور زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ مقامی رپورٹس کے مطابق ان دھماکوں سے دارالحکومت کے کئی حصوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کم از کم سات زور دار دھماکوں نے کاراکاس کو دہلا کر رکھ دیا، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔

صدر مادورو نے نافذ کی قومی ایمرجنسی

دھماکوں کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی۔ انہوں نے تمام قومی دفاعی منصوبوں کو لاگو کرنے کا حکم دیا، جس کے تحت انہیں عوامی حقوق معطل کرنے اور مسلح افواج کے کردار کو بڑھانے کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا بیان

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، “آج بولیوار، میرانڈا اور ہمارے آزادی دلانے والوں کی روح کے ساتھ وینزویلا کی عوام ایک بار پھر حملے کے خلاف اپنی آزادی کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔”

وینزویلا حکومت نے امریکی حملے کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا، “وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ دو سو برس سے زائد آزادی کے بعد بھی عوام اور ان کی جائز حکومت خودمختاری اور اپنی تقدیر خود طے کرنے کے بنیادی حق کے دفاع کے لیے پوری مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔”

اچانک دھماکوں کے باعث عوام میں اس قدر خوف پھیل گیا کہ لوگ کنفیوژن اور غیر یقینی صورتحال کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکوں کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالانکہ ان تصاویر اور ویڈیوز کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

دھماکوں کے بعد کاراکاس کے کچھ علاقوں میں بجلی کٹ گئی، جن میں فوجی اڈے بھی شامل ہیں۔ حکام نے تاحال نقصان یا ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔ فی الحال واقعے کی تحقیقات اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن سروس میں بھی جزوی خلل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CM Yogi extends birthday greetings to Amit Shah: امت شاہ کو یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے سالگرہ کی دی مبارک باد

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’’ملک…

2 hours ago

Houthi Rebel Attack on Saudi Arabia: سعودی عرب کے ایئرپورٹ حوثی باغیوں کا حملہ، ایک شخص ہلاک، ہندوستانی شہری سمیت 8 زخمی

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کے پیش نظر امریکہ نے اپنے سفارتی…

2 hours ago