Afghanistan Embassy: افغانستان نے دہلی میں واقع اپنے سفارت خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی میں اپنے سفارتی مشن کی بندش پر ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے، افغان سفارت خانے نے کہا، “حکومت ہند کے مسلسل چیلنجوں کے پیش نظر، 23 نومبر 2023 سے سفارت خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ افغانستان کے سفارت خانے کی جانب سے یہ قدم اس امید پر اٹھایا گیا ہے کہ مشن کو معمول پر لانے کے لیے حکومت ہند کا رویہ سازگار طریقے سے بدل جائے گا۔افغان سفارت خانے نے کہا کہ یہ قابل ادراک ہے کہ کچھ لوگ اس اقدام کو اندرونی تنازعہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق افغان سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں موجود افغان شہریوں کے لیے، سفارت خانہ افغان مشن کی سمجھ بوجھ اور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ تاہم، ہم نے وسائل کی کمی اور کابل میں قانونی حکومت کی عدم موجودگی کے باوجود افغان عوام کی بہتری کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ اس کے باوجود بھارت میں افغان کمیونٹی میں گزشتہ 2 سال اور 3 ماہ کے دوران طلباء اور تاجروں کے ملک چھوڑنے کے ساتھ نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
اگست 2021 سے افغانوں کی آدھی رہ گئی تعداد
افغان سفارت خانے کے مطابق اگست 2021 سے بھارت میں افغانوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔ اس عرصے میں بہت محدود نئے ویزے جاری کیے گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ ہندوستانی حکام کی اجازت سے معزول افغان صدر اشرف غنی کی سابقہ حکومت کے مقرر کردہ عملے کی مدد سے چلایا جاتا تھا۔ تاہم، اس کے بعد بھارت نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا، جس نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں- Ceasefire to begin Friday 7am: غزہ میں جنگ بندی جمعہ کی صبح سات بجے سے ہوگی شروع، اسرائیل نے حماس کی تمام شرطوں کو کیا قبول
بھارت نے دو سال قبل افغانستان سے اپنے ملازمین کو نکالا تھا۔ اس کے بعد کوئی ہندوستانی سفارتکار افغانستان میں موجود نہیں تھا۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تقریباً 40,000 مہاجرین میں سے ایک تہائی افغان ہیں۔ لیکن اس اعداد و شمار میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…