بین الاقوامی

Afghanistan Currency in Taliban Ruled: طالبان نے بدل دی افغانستان کی قسمت! 2 سال میں ٹاپ پر آئی افغان کرنسی

پڑوسی ملک افغانستان میں طالبان کے دوراقتدارکے تقریباً دوسال مکمل ہونے والے ہیں۔ تب سے اب تک طالبان کی حکومت نے افغانستان کی اکنامی سے متعلق کئی کام کئے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا کے غریب ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود یہاں کی مقامی کرنسی اب پوری دنیا میں سب سے ٹاپ کی کرنسی بن گئی ہے۔ افغانستان کی مقامی کرنسی کو افغانی کہا جاتا ہے۔ بلوم برگ کے ایک ڈیٹا تجزیے کے مطابق، جولائی تا ستمبرکی سہ ماہی میں افغانی کرنسی کی قدرمیں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے، اب وہ دنیا کی ٹاپ پرفارمنگ کرنسی ہے۔

جولائی-ستمبر میں افغانی کرنسی کی ویلیو میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی بڑی وجہ طالبان حکومت کی مقامی اکنامی پرتوجہ دینا ہے۔ ساتھ ہی ایشیا کے پڑوسی ممالک کے ساتھ اس کی تجارت میں اضافہ ہونا بھی ہے۔ اتنا ہی نہیں طالبان حکومت نے اکنامی سے متعلق کئی ایسے پالیسی ساز فیصلے لئے ہیں، جس سے اس کی کرنسی کی ویلیو میں اضافہ ہوا ہے۔

طالبان حکومت نے پاکستانی کرنسی سے متعلق لیا بڑا فیصلہ

پہلے افغانستان میں مقامی لین دین کے لئے بھی پاکستانی روپئے یا امریکی ڈالر کا رواج تھا۔ طالبان کی حکومت نے اس پرسخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ اب ملک کے اندرلین دین صرف مقامی کرنسی یعنی افغانی میں ہی ہوسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک سے امریکی ڈالرکے باہر جانے پر بھی سخت پابندی عائد کی ہے۔ طالبان حکومت نے آن لائن کرنسی ٹریڈنگ کو اب جرم کے زمرے میں رکھا ہے۔ اس کام میں ملوث افراد کو جیل کی سزا ہو رہی ہے۔ اس سے افغانستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بچانے میں مدد ملی ہے۔

 ایک سال میں 14 فیصد کا اضافہ

حالانکہ افغانستان کی افغانی کرنسی نے زبردست گروتھ کرلیا ہو، لیکن عالمی سطح (گلوبل لیول) پریہ ابھی ایک غریب ملک ہے۔ گزشتہ ایک سال میں افغانی کرنسی کی ویلیو میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال بھرکے اعدادوشمار کے مقابلے افغانی کرنسی دنیا کی تیسری بیسٹ پرفارمنگ کرنسی ہے۔ افغانستان سے آگے صرف کولمبیا اور سری لنکا کی کرنسی ہے۔  افغانی کرنسی کو ایک مضبوط کرنسی بنانے میں اقوام متحدہ سے اب تک موصول ہونے والی 40 ملین ڈالر کی سپلائی نے بھی کافی مدد فراہم کی ہے۔ سال 2023 میں افغانستان کو اقوام متحدہ سے 3.2 بلین ڈالر امداد کے طور پرملنا ہے، اس وقت صرف 1.1 بلین ڈالرافغانستان پہنچے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

37 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago