بین الاقوامی

Chemical Tank Explosion in Washington: واشنگٹن کی پیپر مل میں خوفناک دھماکہ، متعدد افراد ہلاک، کئی کی حالت تشویشناک

سان فرانسسکو: امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے شہر لانگ ویو میں واقع ایک پلپ اور پیپر مل میں کیمیکل ٹینک پھٹنے سے کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

کیمیکل ٹینک دھماکے سے تباہی

سوشل میڈیا پر جاری مشترکہ بیان میں نپون ڈائنووے پیکیجنگ کمپنی اور مقامی حکام نے بتایا کہ ٹینک دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد بری طرح زخمی ہوئے جبکہ کچھ لوگوں کی جان بھی چلی گئی۔ حالانکہ، مرنے والوں کی حتمی تعداد ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مقامی پولیس، فائر ڈپارٹمنٹ اور کمپنی حکام کے مطابق، منگل کی صبح نپون ڈائنووے پیکیجنگ فیکٹری میں ’وائٹ لِکر‘ نامی کیمیکل سے بھرے ٹینک میں زوردار دھماکہ ہوا۔ یہ کیمیکل کاغذ تیار کرنے کے عمل میں استعمال کیا جاتا ہے۔

گورنر باب فرگوسن کا اظہار افسوس

واشنگٹن کے گورنر باب فرگوسن نے سوشل میڈیا پر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “میری ٹیم اور میں لانگ ویو میں ہونے والے اس بڑے کیمیکل دھماکے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریاستی محکمہ ماحولیات کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ اس حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ میری ہمدردیاں متاثرہ ملازمین، ان کے اہل خانہ اور امدادی کارروائیوں میں مصروف افراد کے ساتھ ہیں۔”

فیکٹری میں ریسکیو آپریشن جاری

لانگ ویو فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ نپون ڈائنووے فیکٹری میں پیش آنے والے اس خطرناک کیمیکل حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ کیمیکل ٹریٹمنٹ والے بڑے ٹینک کے پھٹنے سے کئی افراد جھلس گئے اور زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ فی الحال عام شہریوں کے لیے کسی بڑے خطرے کی اطلاع نہیں ہے، پھر بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

حادثے کی وجوہات کی تحقیقات

یہ فیکٹری واشنگٹن اور اوریگن کی سرحد کے قریب دریائے کولمبیا کے کنارے واقع ہے۔ واشنگٹن اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف ایکولوجی کے مطابق، یہاں کرافٹ پلپ اور پیپر مل کے ساتھ ساتھ لیکوئڈ پیکیجنگ پلانٹ بھی موجود ہے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

44 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

55 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago