پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیر کو دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ راجن پور ضلع میں انڈس ہائی وے پر کم روشنی ہونے کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ یہ علاقہ گھنی دھند سے ڈھکا ہوا تھا۔
جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑیوں کو نہیں دیکھ سکے۔ایک بس پشاور سے کراچی اور دوسری راجن پور جارہی تھی۔
ان زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں کئی لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صوبہ پنجاب اور سندھ کے کچھ حصے اس وقت گھنی دھند کی لپیٹ میں ہیں اور ٹریفک شدید متاثر ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق انڈس ہائی وے کے کچھ حصے شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے اور ٹریفک کو دیگر شاہراہوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
پولیس نے عوام کو رات اور صبح کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس آن کرنے کی ہدایت کی۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست…
نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…